پی ٹی آئی
راہول گاندھی کی قیادت کے تعلق سے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اے کے انتونی نے آج کہا کہ وہ لوک سبھا انتخاب میں پارٹی کی شکست کے لئے ذمہ دار نہیں ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ کانگریس کا سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں احیا ہوگا۔ انتونی نے جنہوں نے پارٹی کی انتخابی شکست کے لئے اسباب کا پتہ لگانے والی ایک کمیٹی کے صدر تھے اور کل سونیا گاندھی کو اپنی رپورٹ پیش کرچکے تھے ان اطلاعات کو مستر د کردیا کہ انتخابات کے بعد راہول کی قیادت پر ایک سوالیہ نشان پید ا ہوگیا اور کمیٹی نے اس طرح کی کوئی رائے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں ہیں۔ اس میں قطعی کوئی غلطی نہیں تھی ۔ ایسے لوگ جو اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں پارٹی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ شرپسند افراد کی جانب سے ایسی چیزیں پھیلائی جارہی ہیں جو پارٹی کو کمزور کرنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹرس میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے یہ بات کہی ۔ انتونی نے کہا کہ کانگریس کی شکست کے لئے اسباب کچھ اور ہیں تاہم انہں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی کہ پیانل2014ء کے عام انتخابات میں کانگریس کی شرمناک شکست کے لئے کس نتیجہ پر پہنچا ہے ۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے میڈیا سے کوئی سوالات نہیں لئے اور تمام سے مسرت بھرے یوم آزادی کی نیک خواہشات وابستہ کرتے ہوئے وہاں سے رخصت ہوگئے ۔ انتونی نے زور دے کر کہا کہ یہ سونیا گاندھی اور راہول تھے جنہوں نے ملک بھر کا دورہ کیا تھا اور انتخابات کے لئے کئی ریالیوں سے خطاب کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زیر صدارت پیانل نے کل سونیا کو رپورٹ پیش کردی لیکن تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
پیانل کے تمام چار ارکان انتونی، مکل واسنک ، آر سی گھننتیا، اور اویناش پانڈے نے کانگریس صدر سے ملاقات کی اور کئی والیوم پر مبنی رپورٹ پیش کیں۔ میں ان تفصیلات میں جانا نہیں چاہتا ۔ میں تفصیلات کا انکشاف نہیں کروں گا ۔ میں رپورٹ کے متن کے تعلق سے کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں ۔ یہ ان سے پوچھے گئے سوالات کا مختصر جواب تھا۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا ان کے پیانل نے پارٹی کی کمیونکشن کی حکمت عملی غطلیوں سے پر تھی اور نہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران میڈیا کی رپورٹس کو مورد الزام ٹھہرایا۔ ہم انتہائی پر اعتماد ہیں جیسا کہ ہم نے1977میں کیا تھا ہم اس مشکل مرحلہ پر اچھی طرح قابو پائیں گے ۔ کانگریس اس پر قابو پائے گی۔ ہم نقصان کی بھرپائی کے اہل ہوں گے۔ ہماری پارٹی کو مستحکم کریں گے ۔ اور دوبارہ ہمارے عوامی گڑھ کو مستحکم کریں گے ۔ ہم سونیا گاندھی اور راہول کی قیادت کے تحٹ کانگریس حکومت کا احیاء کریں گے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں