بی جے پی کی کامیابی کانگریس کے بھاری کرپشن اور غلطیوں کا نتیجہ - اڈوانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-16

بی جے پی کی کامیابی کانگریس کے بھاری کرپشن اور غلطیوں کا نتیجہ - اڈوانی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج پارٹی کی لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی کا کریڈیٹ اپوزیشن کو دیا اور کہا کہ بڑے پیمانہ پر کرپشن اور گزشتہ 10برسوں میں سابقہ حکومت کی جانب سے کی گئی غلطیوں نے بی جے پی کی جیت میں اہم رول ادا کیا ہے۔2014کے عام انتخاب کو بے نظیر قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کارکنوں نے انتخابی لڑائی میں سخت محنت کی ۔ میں نے1952سے تمام انتخابات دیکھے ہیں ، جب2014کے انتخابات ختم ہوئے ۔ میرے لئے اور میری پارٹی کے لئے ایسا محسوس ہوا کہ یہ انتخاب بے نٖظیر تھا ۔ مجھے اس لئے مسرت ہوئی کیونکہ اس قسم کے نتائج کبھی نہیں آئے تھے ۔ ہمارے پارٹی کارکنوں نے ان انتخابات میں انتہائی سخت محنت کی ۔ اڈوانی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرانے کے بعد یہ بات کہی۔ سینیر لیڈر نے تاہم کہا کہ لیکن میں اس کی تردید نہیں کروں گا کہ اس انتخاب میں بی جے پی کی فتح میں اپوزیشن کا بڑا حصہ تھا ، جو میرے خلاف لڑ رہی تھی ۔ انہوں نے یہ تبصرہ نہیں کیا کہ اپوزیشن نے ایسی کئی غلطیوں کا ارتکاب نہیں کیا ہے اور عوام نے گزشتہ10برسوں میں اس قدر بھاری کرپشن نہیں دیکھا ہے ۔ تب غالباً اس قسم کے نتائج منظر عام پر آئے ۔ بی جے پی نے مئی میں لوک سبھا انتخابات میں282نشستیں جیتیں ہیں جو اس کے اپنے ریکارڈ کے لئے حیرت انگیز رہی اور وہ زائد از دو سے بعد قطعی اکثریت حاصل کرتے ہوئے پہلی پارٹی بن گئی ۔ نریندر مودی کی قیادت کے تحت چلائی گئی انتخابی مہم نے بھی کامیابی میں اہم رول ادا کیا لیکن اس میں بڑا حصہ ہماری اپوزیشن کا تھا ۔ اڈوانی نے مزید کہا کہ ہماری توقعات دیدہ زیب فتح کی وجہ سے بڑھ گئی ہیں اور وزیر اعظم کی تقریر کے لئے ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اڈوانی نے انتخابی نتائج کے بعد کہ اتھا کہ یہ68ویں یوم آزادی تھی ۔ میں وزیر اعظم کاشکر گزار ہوں کہ انہوں نے68ویں یوم آزادی کے موقع پر کوئی تحریری تقریر نہیں کی۔ انہوں نے لال قلعہ کی فصیلوں میں برجستہ خطاب کہا اور اس کا عوام پر ایک اچھا اثر ہوا۔


Advani credits Congress for BJP's election victory

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں