ایس این بی
ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ18ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت نے راحت اور بچاؤ کاموں میں تیزی لانے کے ساتھ مرکز سے امداد حاصل کرنے کے لئے سیلاب سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے میں لگی ہے۔ آفات مینجمنٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ویاس جی نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران نالندہ ضلع میں سیلاب سے2افراد کے مرنے کی اطلاع ہے جب کہ ریاست کے دوسرے حصوں میں ڈوبنے سے اور مکان منہدم ہونے سے ہلاک ہونے کے معاملے روشنی میں آئے ہیں۔ کل تک ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد10تھی۔
وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے بدھ کو پٹنہ میں ریاست کے سیلا ب متاثرہ علاقوں کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سیلاب راحت اور بچاؤ کاموں کا اعلٰی سطحی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرہ ضلعوں کے مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ ضلع انتظامیہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امدا د پہنچائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کسی طرح کی دشواری نہ ہو، یہ یقینی بنایا جائے
وزیر اعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی کہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور پانی وسائل محکمہ کے ساتھ رابطہ بنائے رکھیں، تاکہ پشتہ ٹوٹنے کی نوبت نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ اپنے ضلع کے عوامی نمائندوں کے ساتھ ایک ہفتہ کے اندر آل پارٹی میٹنگ بلائیں اور ان سے سیلاب متاثرہ لوگوں کی فہرست حاصل کرکے انتظامی سطح پر اس سلسلے میں تیار کی گئی فہرست سے اس کا موازنہ کرلیں اور عوامی نمائندوں سے رائے لے کر سیلاب متاثرہ خاندانوں کو راحت اشیاء دستیا ب کرائیں۔مسٹر مانجھی نے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی کہ سیلاب سے جن کی موت ہوئی ہے ان کے رشتہ داروں کو جلد امداد دی رقم دستیاب کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ پہلے سے ہی الرٹ رہے تو سیلاب آنے پر لوگوں کو امداد اور احت دینے میں دشواری نہیں ہوگی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر مانجھی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں می این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچاؤ اور راحت کاموں میں لگی ہوئی ہیں اور انہوں نے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو سیلا ب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لئے لگ جانے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کی کمی نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت نے رقم دستیاب کرادی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں راحت کیمپ چلائے جارہے ہیں، جہاں سیلاب متاثرین کے لئے کھانے ، دوا اور مویشی چارے کا نظم کیاجارہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین فوڈ پیکٹ چوڑے ، گڑ اور پالیتھن دئیے گئے ہیں۔ طبی ٹیم بیمار ہونے پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولتیں دستیاب کرارہی ہیں ۔ سیلاب کا پانی نکلنے پر بلیچنگ پاؤڈر کا چھڑکاؤکیاجارہا ہے ۔ مسٹر مانجھی نے بتایا کہ بہار کے 38ضلعوں میں سے28 ضلعے سیلاب سے متاثر ہیں اور15ضلعوں میں اس کی حالت بھیانک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں کافی لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کی صحیح تعداد لوگ نہیں بتا پارہے ہیں۔ مسٹر مانجھی نے کہا کہ سیلاب سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں