داعش سے نمٹنے عالمی برادری مدد کرے - عراقی وزیر خارجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-21

داعش سے نمٹنے عالمی برادری مدد کرے - عراقی وزیر خارجہ

بغداد
رائٹر
عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسلامی ریاست(داعش) کے عسکریت پسندوں سے مقابلہ کرنے میں ان کے ملک کی مدد کرے۔ انہوں نے شام میں مغویہ ایک امریکی صحافی کے سر قم کرنے کا ویڈیو جاری کرنے کے بعد القاعدہ سے علیحدہ ہوکر قائم کی جانے والی تنظیم کے خلاف یہ بیان جاری کیا ہے ۔ زیباری نے رائٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست ساری دنیا کے لئے خطرہ ہے ، یہ صرف عراق کے اقلیتی نسلی گروپوں کا مسئلہ نہیں ہے جن کے ارکان کا ملک کے شمالی حصہ میں قتل کیا گیا ہے ۔ اس دوران فرانسیسی صدرفرانکوئس اولاندے نے کہا کہ اسلامی ریاست کے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے طریقوں پر غوروخوض کے لئے ایک بین الاقوامی کانفرنس طلب کی جائے۔ اولاندے نے یہ نہیں کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کب منعقد ہوتی ہے یا کس کس کو مدعو کیاجائے گا۔ تاہم کہا کہ شورش پسندوں سے نمٹنے کے لئے عالمی حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ اخبار لی مونڈے میں شائع رپورٹس میں انہوں نے یہ ریمارکس کئے ۔ اولاندے نے کہا کہ ہم مداخلت یا عدم مداخلت کی روایتی بحث میں تادیر ملوث نہیں رہ سکتے ۔ ہمیں اس گروپ سے مقابلہ کرنے کے لئے عالمی حکمت عملی کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں