فلسطین پر ہندوستان کی پالیسی نہیں بدلے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-14

فلسطین پر ہندوستان کی پالیسی نہیں بدلے گی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فلسطین کے سفیر عدلی شعبان حسن صادق نے آج امید ظاہر کی ہے کہ نریندر مودی حکومت میں اسرائیل۔ فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ غزہ پر حال ہی میں اسرائیل کے حملوں کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی قرارداد کے لئے ہندوستان کی تائید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک بین الاقوامی پالیسی میں ایک عظیم تر اور موثر ہندوستانی رول کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت کے ساتھ اس سے پہلے بھی نمٹا ہے۔ صادق نے کہا کہ اقتدار میں حالات الگ ہوتے ہیں ۔ ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک متوازن موقف اختیار کرنا پڑتا ہے ۔ اگر کوئی بات مذمت ک لائق ہوتو اس کی مذمت کرنی چاہئے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا انہیں اندیشہ ہے کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت اسرائیل سے قریب ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا اندیشہ نہیں ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے انہوں نے اسے ایک مثبت شروعات قرار دیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں