پی ٹی آئی
وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پاڑٹی آنے والے آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں سیاسی تشدد کے مسئلہ کو اٹھائے گی ۔ جگن نے کہا کہ ریاست میں سیاسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ برسر اقتدار پارٹی تشدد کی پشت پناہی کررہی ہے اور مقامی پولیس بھی سیاسی دباؤ کے پیش نظر تشدد کو آہنی پنجہ سے نہیں کچل سکتی ۔ وہ ڈپٹی سرپنچ گوٹ مکالا موضع اے کرشنا راؤ کے خاندان سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے ، جن کا ان کے سیاسی حریفوں نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔ یو این آئی کے بموجب وائی ایس آر کانگریس کے صدر و اپوزیشن قائد وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج تلگو دیشم پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کارکنوں کو دھمکا رہی ہے ۔ حکومت کی تشکیل کے بعد وائی ایس آر پارٹی کے19کارکن اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے۔ جگن موہن ریڈی نے کنچا کاچرلا منڈل میں گوٹ مکالا موضع کا دورہ کیا اور وائس سر پنچ اے کرشنا راؤ کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا جن کا دو روز قبل قتل کردیا گیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تلگو دیشم پارٹی سیاست میں خوف و دہشت پیدا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے سرپنچ کی زندگی کو بچانے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر سب انسپکٹر اور سرکل انسپکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Will raise issue of political violence in AP Assembly: Jagan Mohan Reddy
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں