یو این آئی
پاکستان کا بیان جس میں کہا گیا اور علیحدگہ پسند تنظیمیں مسئلہ کشمیر کے حل میں بطورصلح جو ہوں گے ، اس ہندوستان نے اس بیان کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کے حل میں حکومت ہند اور حکومت پاکستان کے علاوہ کوئی اور بطو ر صلح جو نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط یہاں پہلے ہی کشمیری رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات جس میں سید علی شاہ گیلانی اور شبیر شاہ بھی موجود تھے کہہ چکے ہیں کہ یہ رہنما مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے سلسلے میں’’جائز‘‘ صلح جو ہیں۔ واضح رہے کہ عین دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات سے قبل پاکستان ہائی کمیشن کی علیحدگی پسند رہنماؤں سے ملاقات ہندوستان نے گزشتہ پیر کو احتجاجاً’’مذاکرات‘‘ کو منقطع کردیا۔عبدالباسط کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ1972کے بعد وزرائے اعظم ہندوستان و پاکستان کی طرف سے شملہ معاہدہ پر دستخط کے بعد جموں و کشمیر کے مسئلے میں اب صرف دو ہی صلح جو ہیں۔ ہندوستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان ۔ یہ ایک اصول ہے جس پر ہمارے باہمی تعلقات کی بنیاد ہے ارو اس کے علاوہ نواز شریف اور وزیر اعظم واجپائی کے درمیان1999میں لاہور اعلامیہ میں کیا گیا ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ماضی میں علیحدگی پسندوں سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ اس کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد نے ہندوستان کو یقین دلایا تھا کہ وہ جموں و کشمیر مسئلے کے پر امن حل کے لئے سنجیدہ ہے ۔ اور پاکستان یا اس کے کسی بھی علاقے کو ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں کیاجائے گا۔ لیکن ممبئی حملوں کے بعدپاکستان کے رویہ سے ہمیں معلوم ہوا کہ پاکستان نے شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کا کوئی پاس و لحاظ نہیں رکھا ۔ دوسری طرف ہائی کمشنر عبدالباسط نئی دہلی فارن کرسپانڈنٹس کلب میں اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ہمیشہ حکومت ہند کے ساتھ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے یقین رکھتی ہے ۔ یہ دعوے ایک ایسے دن سامنے آئے جب پاکستان میں شریف حکومت کے سخت دن چل رہے ہیں ۔ جہاں تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی قیادت میں طاہر القادری کے ساتھ کثیر تعداد میں عوام اسلام آباد کا محاصرہ کررہی ہے۔
Peace-talks with Pakistan will not yield any dividend for India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں