پی ٹی آئی
سونیا گاندھی نے اس بات پر تاسف کرتے ہوئے کہ اتنا کچھ کرنے کے باوجود کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں شکست ہوئی ، آج زور دے کر کہا کہ پارٹی اقتدار پر واپس آئے گی ۔ انہوں نے بی جے پی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے اور لوگ اس کے جال میں پھنس گئے ۔ انہوں نے نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا ۔ کہ وہ یوپی اے حکومت کی اسکیمات اور پروگراموں کی نقل کررہی ہے ۔ اور اس کا سہرا اپنے سر باندھ رہی ہے ۔ سونیا گاندھی نے یہاں راہول گاندھی کے ساتھ مہیلا کانگریس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواتین تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور ان سے وعدہ کیا کہ انہیں ہر سطح پر بڑا انتخابی رول دیاجائے گا ۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لئے تحفظات پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ان کی پارٹی اس مسئلہ پر بل کی جلد از جلد منظوری کے لئے این ڈی اے حکومت پر پورا دباؤ ڈالے گی۔ انہوں نے مہیلا کانگریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی حکومت پر یوپی اے حکومت کی اسکیمات اور پروگراموں کی نقل کرنے کا الزام عائد کیا اور اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ اتنا کچھ کرنے کے باوجود لوک سبھا انتخابات میں کانگریس زیر قیادت اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ کیونکہ عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے انہیں گمراہ کیا گیا۔ سونیا گاندھی نے انتخابی شکست کے بعد پہلی مرتبہ پارٹی کارکنوں کے اتنے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتنا کچھ کیا اس کے باوجود عوام گمراہ ہوگئے کیونکہ بعض افراد نے جال بچھایا تھا ۔ ہمارے کام اور ہماری کامیابیوں کو درکنار کردیا گیا اور جھوٹے خواب دکھانے والے آگے بڑھ گئے ۔ سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی کے70ویں یوم پیدائش کے موقع کہا کہ خواتین کا بااختیار ی کانگریس قائد کی دو اہم ترجیحات میں شامل ہیں ۔ کانگریس کا جنرل سکریٹری بننے کے بعد سے انہوں نے اسے روبہ عمل لانے کے لئے کام کیا تھا ۔ ان کا یہ ماننا تھا کہ اپنی نصف آبادی کو نظر انداز کرتے ہوئے کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ راجیو گاندھی کی جانب سے خواتین کی بااختیاری کے لئے کئے گئے متعدد اقدامات جن میں پنچایتوں میں خواتین کے لئے تحفظات ، قومی کمیشن برائے خواتین کا قیام بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم چاہتے تھے کہ خواتین کو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں بھی نمائندگی حاصل ہو ۔ بہر حال انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ راجیو کی موت کے بعد کسی نے اس مسئلہ کو آگے نہیں بڑھایا ۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک طور پر بعض سیاسی جماعتوں کی وجہ سے یہ بل لوک سبھا میں منظور نہیں کیاجاسکتا ۔ کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت نے2004میں بر سر اقتدار آنے کے بعد یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور راجیہ سبھا میں بل کی منظوری یقینی بنائی تھی ۔ آج ہم اپوزیشن میں ہیں لیکن کانگریس خواتین کے لئے تحفظات کے وعدہ سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ ہم اس بل کی جلد از جلد منظوری کے لئے این ڈی اے حکومت پر پورا دباؤ ڈالیں گے ۔
BJP trapped people with false dreams: Sonia Gandhi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں