ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے نائیجیریائی صدر کا اظہار عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے نائیجیریائی صدر کا اظہار عزم

ابوجا
یو این آئی
نائیجیریا کے صدر جمہوریہ گڈلک جوناتھن نے ملک میں ایبولا وائرس کی جلد از جلد روک تھام کے لئے آج پختہ عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کل وہ چہار شنبہ کو ریاستوں کے36طبی کمشنرس اور گورنرس سے ملاقات کر کے انہیں اس جان لیوا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیں گے۔ صدر نے ملک کے مذہبی لیڈرس سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیروؤں کے درمیان اس وائرس کے تعلق سے بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آفریقہ میں ایبولا کے60فیصد معاملات اس دبائی وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں پائے گئے ۔ جوناتھن نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) کی سکریٹری جنرل مارگریٹ چان کے ساتھ ان کی بات چیت کافی مثبت رہی ۔ نائیجیریا میں ایبولا کے سبب8اگست کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ شہر لاگوس میں ایبولا کے10معاملات سامنے آئے ہیں جن میں وائرس سے متاثرہ2افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یہ سبھی افراد ایبولا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض پیٹرک سایر کے رابطہ میں آئے تھے ۔ پیٹرک لائبیریا کا شہری تھا اور25جولائی کو لاگوس ایرپورٹ پر اترنے کے بعد بے ہوش ہوگیا تھا ۔ اس کا علاج کرنے والی نرس بھی ہلاک ہوچکی ہے۔ نائیجیریا کے وزیر صحت نے بتایا کہ فی الحال ملک میں77لوگوں کے اس وائر س سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے ۔

Jonathan, govs meet over Ebola

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں