پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

جموں
یو این آئی
پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ آج ایک بار پھر پاکستانی فوجیوں نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول اور جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ہندوستان کی اگلی چوکیوں کو چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی بین الاقوامی سرحد پر ارینااور رنبیر سنگھ پورہ سیکٹروں میں سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں4افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں دو شہری اور بی ایس ایف کے دو جوان شامل تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج دوپہر12بجے پاکستانی رینجروں نے بی ایس ایف 94بٹالین کے بارڈر آؤٹ پوسٹ( ٹینٹ پوسٹ) کونشانہ بنایا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہمارے فوجیوں نے بھی پاکستانی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ بیس منٹ تک جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کے تبادلہ میں کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ تاہم پاکستان نے منگل کو ہی پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں واقع لائن آف کنٹرول پر بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی چوکی کو چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

Pakistani troops violated the ceasefire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں