نائیجیریا میں ایبولا وائرس سے پریشان ہندوستانی ڈاکٹرس وطن واپس ہونے کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

نائیجیریا میں ایبولا وائرس سے پریشان ہندوستانی ڈاکٹرس وطن واپس ہونے کے خواہاں

نائیجیریا
پی ٹی آئی
گزشتہ چند ہفتوں سے مغربی افریقی ممالک کے شہروں میں پھیلے ایبولا وائرس کے خدشات کے پیش نظر نائیجریا میں مقیم ہندوستانی ڈاکٹروں نے اپنے وطن واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے جس پر میڈیا کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آیا ان ڈاکٹروں کی اس طرح کی خواہش کس حد تک ان کے پیشہ طب اور انسانی نقطہ نظر سے میل کھاتی ہے ۔ یا انہیں نائیجیریا ئی مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے اپنی زندگی کے مقدر کو داؤ پر لگا دینا چاہئے ؟ تاہم ہندوستانی نجی ہسپتال کی نے اپنی ایک نائیجریائی شاخ کے ڈاکٹرس کے لئے رہنمایانہ اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانیت کے بہترین ماد کے لئے اپنی طبی خدمات جاری رکھیں ۔ بد قسمتی سے نائیجیریا کے ابو جا علاقہ کے پریمس ہسپتال مٰں کام کرنے والے ایک آرتھو پیٹک سرجن نے گھبراہٹ کے عالم میں اپنی خدمات کو ترک کردیا اور طبی لاپرواہی کا ارتکاب کرتے ہوئے ابوجا شہر کو چھوڑ دیا ۔ جب کہ طبی اخلاقیات کے تحت اسے مریضوں کی دیکھ بھال کا پابند کیا گیا تھا ۔ مزید برآں چار اور ڈاکٹرس(جنرل سرجن ، حساسیت ، پرمبنی ، استھیٹسٹ ، اور ایک ڈاکٹر) بھی دواخانہ سے اپنی فراری چاہتے ہیں جب کہ طبی اور جراحی کی مریضوں کو شدید ضرورت ہے ۔ پریمس سوپر اسپیشیالٹی ہسپتال کے چیف آپریٹنگ عہدیدار ڈاکٹر این ڈی کھرانہ نے یہ بات کہی ۔

4 Indian doctors want to return home from Ebola-hit Nigeria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں