یو این آئی/ اعتماد نیوز
مرکزی وزارت داخلہ نے تلنگانہ حکومت سے19اگست کے جامع گھریلو سماجی معاشی سروے کے تعلق سے تفصیلات فراہم کرنے کے لئے کہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ سروے کے تعلق سے مختلف سیاسی جماعتوں اور شہریوں کی نمائندگیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ کی یہ کارروائی سامنے آئی ہے جو یہ جائزہ لے گا کہ سروے آیا قانون کے دائرہ میں ہے یا نہیں ۔ اس دوران ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ سروے کا مقصد ریاست میں عوام کے تعلق سے جامع معلومات حاصل کرنے کے علاوہ سماج کے ضرورت مندطبقات کو خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سروے کوئی سیاسی مقاصد یا پرھ ریاست سے تعلق نہ رکھنے والے عوام کو نشانہ بنانے کے مقصد کے لئے کیا جارہا ہے ۔ ریاستی حکومت نے19اگست کو عام تعطیل کا عالان کیا ہے حتی کہ خانگی اداروں، مکانات وغیرہ میں کام کرنے والوں کو بھی سروے کے دن مکانات میں رہنے ک لئے کہا گیا ہے ۔ اس دوران سرکاری اسکیمات کے فوائد غریب عوام تک پہنچانے اور مستحق افراد کی نشاندہی کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایک ہی دن میں19اگست کو ریاست کے تمام خاندانوں کے سروے منعقد کیاجارہا ہے ۔ اس سروے میں ایک جامع ڈاٹا تیار کیاجارہا ہے ۔ تاکہ حکومت فلاحی پروگراموں پر موثر عمل کرسکے اور سرکاری اسکیمات کے ثمرات مستحق عوام تک پہنچ سکے ۔ جامع سروے کے سلسلہ میں تمام ضلع کلکٹرس کو ضروری ہدایات اور تربیت فراہم کی جاچکی ہے ۔ محکمہ منصوبہ بندی اور دیہی ترقیات کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ جامع گھریلو سروے کی کامیابی کی تکیمل کے ساتھ حکومت تلنگانہ نے ریاست کے تمام اضلاع میں آئی اے ایس عہدیداروں کو جامع گھریلو سروے کاانچارجّ ’’اسپیشل آفیسر‘‘ مقرر کیا گیا ہے ،جو14اگست تا6ستمبر جامع گھریلو سروے کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے ۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ عادل آباد کے لئے ڈاکٹر اے اشوک کمشنر لیبر ، کریم نگر کے لئے سی پار تھا سارتھی کمشنر سیول سپلائز ورنگل کے لئے راہول بجاج ڈائرکٹر قبائلی بہبود ، کھمم کے لئے نیربھ کمار پرساد کمشنر حمڈا ، نلگنڈہ کے لئے وی انیل کمار منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ سیول سپلائز کارپوریشن ، محبوب نگر کے لئے ایک جگدیشو ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ، رنگا ریڈی کے لئے بی آر ینا پرنسپال سکریٹری ریونیو، حیدرآباد کے لئے سومیش کمار کمشنر جی ایچ ایم سی ، میدک کے لئے بی وینکٹیشم منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ ہاؤزندگ کارپوریشن ، نظام آباد کے لئے بی جناردھن ریڈی کمشنر ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق کو انچارج مقرر کیاگیا ہے ۔ جامع گھریلو سروے کے انتظامات کے سلسلہ میں چیف سکریٹری حکومت نے آج تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا ۔
انہوں نے بی جے پی اچاریہ پرنسپال سکریٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ریمنڈپیٹر پرنسپال سکریٹری پنچایت راج کے ساتھ کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں جامع گھریلو سروے کے لئے3.69لاکھ ملازمین کو شمارکنندوں کے طورپر مقرر کیا گیا ہے انہیں منڈل سطح پر اس کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ شمار کنندگان کو گھریلو سروے کے لئے منڈل سطح پر ہر موضع کا علیحدہ منصوبہ تیار کر کے دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا اعتماد نیوز کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے تمام محکمہ جات میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر بر سر خدمت ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا جو اعلان کیا گیا تھا اس سلسلہ میں حکومت نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور اس کی عمل آوری کے لئے ایک پیانل تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس پیانل کا صدر نشین چیف سکریٹری حکومت کوبنایا گیا ہے جب کہ اس کے کنوینر سکریٹری فینانس ہیں ۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں مختلف محکمہ جات کے پرنسپال سکریٹری کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہ کمیٹی کنٹراکٹ کی بنیاد پر مختلف محکمہ جات میں بر سر خدمت ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے لئے ایک اسکیم تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گی ۔ اندرون دو ماہ اس طریقہ کار کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی گتہ کی بنیاد پر تقرر کردہ ملازمین کی تفصیلات جمع کرکے سرکاری ملازمین کے قواعد و ضوابط کے تحت سرویس رول اور مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اسکیم چیف منسٹر کو پیش کرکے اس کی منظوری حاصل کرے گی۔
Centre calls for info on KCR's Telangana survey
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں