رائٹر
سعودی عرب نے آج اسرائیل سے کہا کہ اگر وہ ایک ملک کی حیثیت سے اپنی بقاء کو یقینی بنانا چاہتا ہے تو اسے لازمی طور پر فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ کرنا پڑے گا ۔ اس کے ساتھ اس نے منقسم رہنے اور صہیونی ریاست کو اپنے پڑوسی عرب ملکوں پر جارحانہ حملے کرنے سے باز رکھنے میں ناکام رہنے پر مسلم ممالک کی نکتہ چینی کی۔ سعودی زیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے غزہ پٹی کی صورتحال سے متعلق تنظیم اسلامی تعاون( او آئی سی) کی ایک میٹنگ میں کہا’’اسرائیل کو یہ احساس کرنا ضروری ہے کہ قیام امن اس کی بقاء کا واحد راستہ ہے۔‘‘ شہزادہ سعود الفیصل نے جدہ میں منعقدہ میٹنگ میں کہا’’ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل اپنی دہشت گردی کو کسی بھی سطح تک لے جانے میں کچھ بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتا اور اس سلسلہ میں اپنے اہداف کے حصول کے لئے اس نے کسی بھی قانون ، اصول و ضوابط ،مذہبی و انسانی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں