یوم آزادی کے پیش نظر برطانوی ایم پی پریتی پٹیل کی عوام کومبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

یوم آزادی کے پیش نظر برطانوی ایم پی پریتی پٹیل کی عوام کومبارکباد

لندن
پی ٹی آئی
برطانوی کنزرویٹیو پارٹی کی ہندوستانی نژاد رکن پارلیمنٹ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ ہندوستان نے خود کو نہایت قابل ذکر اور حرکیاتی ممالک کی صف میں لا کھڑا کرلیا ہے ۔ 42سالہ پٹیل نے کہا کہ ہندوستانی عوام نئی بدلتی دنیا میں اپنے ملک کی جانب سے کلیدی رول ادا کئے جانے پر فخر کرسکتے ہیں ، جواہر لال نہرو نے15اگست1947ء کو تاریخی تقریر کی تھی ، اس کے بعد سے ہندوستان نے دنیا میں انتہائی قابل ذکر اور فعال ممالک میں خود کو شامل کرلیا ہے ۔ پٹیل نے کہا کہ ہندوستان اپنے عوام کے جذبہ اور عالمی سطح پر اپنے نظریے کی طاقت کے ذریعہ بدلتی دنیا میں اہم رول ادا کررہا ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں ۔15اگست کے موقع پر ہندوستان کے67ویں یوم آزادی پر برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم ہندوستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے پریتی پٹیل نے کہا کہ ہندوستان کا یوم آزادی ایک خصوصی موقع ہوتا ہے جہاں سے ہم مستقبل پر نگاہ رکھ سکتے ہیں ۔

India one of the world's most dynamic countries: UK MP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں