امریکی شہر میں شورش کی وجہ سے ہندوستانی اور ایشیائی تجارت متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

امریکی شہر میں شورش کی وجہ سے ہندوستانی اور ایشیائی تجارت متاثر

واشنگٹن
آئی اے این ایس
دو ہفتوں کی شوش کے بعد چھوٹے سے شہر میسوری میں بظاہر نظم و ضبط بحال کیا گیا لیکن ہندوستانی اور دیگر ایشیائی ۔ امریکی تجارت ہنوز متاثر ہے ۔18سالہ سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے بعد فرگوسن کے سیاہ فاموں کی اکثریت والے مضافاتی علاقہ سینٹ لوئس میں احتجاج کے دوران ڈیلی بیسٹ نے ایک ہندوستانی۔ امریکی اسٹور مالک کے وکیل کو عہدیداروں سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ لوٹ مار جاری رہنے دو۔ بیسٹ کی رپورٹ کے مطابق فرگوسن مارکٹ جہاں سے براؤن نے پولیس سے تصادم سے قبل سگار خریدے تھے ، لٹیروں نے ہندوستانی امریکی خاندان پٹیلز کی دکان کو دو مرتبہ نشانہ بنایا ۔ ایشیائی امریکیوں کی متعدد دیگر دکانات کو بھی لوٹ لیا گیا ۔ جن میں ایک چینی ریستوران نارتھ لیتھ لینڈ شاپ سوئے، ایک سیکنڈ مارکٹ، ایک بیوٹی شاپ اور ایک سیل فون اسٹور بھی شامل ہے ۔ پٹیل کے وکیل جے کانزلر نے ڈیلی بیسٹ کوبتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جمعہ کو قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں نے فرگوسن مارکٹ میں لوٹ مار کی اجازت دی ، کیونکہ ان چھوٹی تجارتوں کی مالک اقلیتیں ہیں ۔ تاہم ایشیائی امریکی تاجروں کو بیسٹ نے یہ کہتے سنا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ لیٹروں نے ان پر حملہ ان کی نسل کی وجہ سے کیا ہوگا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حالانکہ مظاہرے جاری ہیں لیکن مالکان اپنی دکانات کی تعمیر نو اور فرگوسن کے رہائشیوں کی خدمت کا آغاز کردیا ہے ۔ فرگوسن مارکٹ اونر کی دختر پرینکا پٹیل کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ’’ہم اس کموینٹی کی مدد کرتے ہیں اوریہ کمیونٹی ہماری مدد کتی ہے ۔ ہم فرگوسن سے محبت کرتے ہیں اور اس کمیونٹی کے تجارتی ممبرس ہونے پر ہمیں فخر ہے ۔’’سینٹ لوئس انڈین بزنس اسوسی ایشن کے صدر انل کوپال نے کہا کہ’’وہ تاجرین جنہوں نے اچھے اور برے دونوں وقتوں میں اس کمیونٹی کی حمایت کی ۔ ان کے خلاف جس طرح کر پر تشدد رویہ اختیار کیا گیا اسے دیکھ کر کافی دکھ ہوا۔ یہاں اقلیتوں کے کئی کاروبار ہیں اور اس کمیونٹی میں دوبارہ جان ڈالنے میں مدد کی ۔ ہمیں توقع ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ چند بیرونی افراد کی پرتشدد کارروائیاں ، فرگوسن اور یہاں کے عوام کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنیں گی ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دریں اثناء گورنر جے نکسن نے میسوری نیشنل گارڈ فرگوسن سے دستبرداری کے آغاز کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ عہدیدار سمجھتے ہیں کہ دو ہفتوں کی شورش کے بعد انہوں نے نظم وضبط پہلے ہی بحال کردیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں