ہند و پاک مذاکرات ملتوی ہونے سے باہمی تعلقات کو نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

ہند و پاک مذاکرات ملتوی ہونے سے باہمی تعلقات کو نقصان

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کے دو اخبارات کاخیال ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سکریٹری سطح کی بات چیت منسوخ کرنے کے ہندوستان کے فیصلے سے دونوں ملکوں کے درمیان امن مساعی کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ پاکستان کے ڈیلی ٹائمس نے اپنے اداریہ میں امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملک زیادہ سمجھ بوجھ سے کام لیں گے اور بات چیت کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرکے اسے جلد شروع کریں گے ۔ اخبار نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان نے کشمیری علیحدگی پسند لیڈروں سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی بات چیت کو بنیاد بنا کر 25اگست کے مجوزہ مذاکرات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوز انٹر نیشنل نے زیادہ سخت لفظوں میں کہا ہے کہ ہندوستان کی اس تنگ نظری سے پاکستان کے سخت گیر عناصر کو تقویت ملے گی اور وہ امن مساعی کو کمزور کریں گے ۔ مذاکرات منسوخ ہونے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو سدھارنے کی کوشش کو بڑا جھٹکا پہنچاہے ۔ اخبار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت گیر قرار دیا ہے ۔ اس نے لکھا ہے کہ دوسرے ہندوستانی لیڈروں کی طرح وہ بھی متنازعہ علاقہ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے لیکن بات چیت کے بغیر کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں