ملک کو ترقی یافتہ بنانے ریاستوں کی ترقی ضروری - نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-22

ملک کو ترقی یافتہ بنانے ریاستوں کی ترقی ضروری - نریندر مودی

رانچی
پی ٹی آئی/ یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اگر ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ابھرنا ہے تو پھر ملک کا کوئی بھی حصہ کمزور اور کم ترقی یافتہ نہیں ہونا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشرقی ہندوستان کم ترقی یافتہ ہے اور ترقی پورے شمال، جنوب ، مشرق اور مغرب میں متوازن ہونی چاہئے تاکہ ملک بھر کے عام آدمی یکساں طور پر ترقی کے ثمرات سے فیضیاب ہوسکیں۔ نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہندوستان کو ترقی یافتہ بننا ہے تو ملک کی ریاستوں کو بھی ترقی یافتہ بنانا ہوگا ۔ انہوں نے کل کابینہ کے اس فیصلے کا حوالہ دیا جس میں دھاتوں پر رائلٹی ریٹ بڑھانے کی بات کہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے جھار کھنڈ کو غیر معمولی فائدہ ہوگا ۔ نریندر مودی نے آج جھار کھنڈ جہاں پر اس سال انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، کے عوام سے کہا کہ وہ واضح اکثریت کے ساتھ حکومت کو منتخب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یکے بعد دیگرے فوری فیصلے کرنے کے قابل ہیں کیونکہ بی جے پی اکثریت میں ہے ۔
متعدد پراجکٹس کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جھارکھنڈ میں گجرات سے کئی گنا ترقی کرنے کی صلاحیت ہے ۔ اگر اس کے معدنیات اور قدرتی وسائل کو استعمال می لایا جائے تو گجرات کا مقام بھی اس کے بعد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم این ڈی اے یکے بعد دیگرے فوری طور پر فیصلے لے رہے ہیں کیونکہ آپ نے واضح اکثریت کے ساتھ ایک حکومت کومنتخب کیا ہے اور اکثریت کے بغیر یہ کام کرنے کے قابل نہیں ہوسکتا اور کہا کہ محاذ کی سیاست کی مجبوری یہ ہے کہ وہ فیصلوں میں رکاوٹ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی عمر اب13-14سال ہے۔ یہ ہر ایک کی زندگی میں اہم موڑ ہوتا ہے ۔ اس طرح دیکھاجائے تو جھار کھنڈ بھی انتہائی نازک مرحلے میں ہے ۔ اس لئے اب یہ ریاست کی عوام پر منحصر ہے کہ وہ18سال مکمل ہونے پر جھارکھنڈ کو کیسا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ میں عوام پر زور دیتا ہوں کہ وہ انتخابات میں مکمل اکثریت کے ساتھ مضبوط محکومت کو منتخب کریں تاکہ جھار کھنڈ ملک میں فخر کے ساتھ کھڑ اہوسکے ۔ جھار کھنڈ کے چیف منسٹر اور جے ایم ایم قائد ہیمنت سرین نے مودی کے ساتھ جلسہ میں شریک تھے ۔ سرین کے خطاب کے موقع پر شرکاء نے ان پر طنز کیا ۔ ہریانہ کے چیف منسٹر بھوپیندر سنگھ ہوڈا کو بھی چند قبل کیتھال میں مودی کے ساتھ اجلاس میں شرکاء کے ایک طبقہ کی طرف سے اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کبھی بھی مودی کے ساتھ شہ نشین پر نہیں پہنچیں گے ۔

Be it east or west, north or south, the development of India must be balanced - Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں