ٹاٹا سنس ۔ سنگا پور ایر لائنز مشترکہ وینچر - وستارا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-12

ٹاٹا سنس ۔ سنگا پور ایر لائنز مشترکہ وینچر - وستارا

Tata-Sons-Singapore-Airlines-Vistara
نئی دہلی
پی ٹی آئی
ٹاٹا سنس۔ سنگاپور ایرلائنز مشترکہ وینچر نے آج اپنی نئی ایر لائنز’’ وستارا‘‘ کے برانڈ نام کی نقاب کشائی کی اور کہا کہ توقع ہے کہ اس ایر لائنز کی پروازیں آئندہ اکتوبر تک شروع ہوجائیں گی ۔ اس کا پہلا طیارہ آئندہ ستمبر تک پہنچ جائے گا۔ وستارا کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر(سی ای او) پی ٹی یوہ نے بتایا کہ’’ ہم ‘ ایر آپریٹر پرمٹ(پروازی لائسنس) حاصل کرنے کی کارروائی کے آخری مرحلے میں ہیں۔ ڈائرکٹریٹ جنرل شہری ہوا بازی( ڈی جی سی اے) کے اطمینان کے لئے متعددمنظوریاں حاصل کرنی ہوتی ہیں ۔‘‘ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ’’توقع ہے کہ ہم پہلا طیارہ آئندہ ستمبر میں کسی وقت حاصل کرلیں گے ۔ ہمارے طیاروں کے بیڑہ میں5طیارے ہوں گے۔ دہلی میں قائم ایک ایر لائنز نے پہلے ہی20ایر بسA-320طیارے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے سات A-320طیارے نیو سیریز طیاروں سے ہیں۔ یہ طیارے عصری ترین ٹکنالوجی سے آراستہ ہیں ۔ 5برسوں میں نئی ایر لائنز اپنے بیڑہ کو 20طیاروں تک وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ قبل ازیں معتبر ذرائع نے بتایا تھا کہ5شہروں میں فضائی سروس شروع کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ایک سال کے عرصہ میں11شہروں تک اس سروس کو وسعت دینے کی تجویز ہے جب کہ پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 87ہوگی اور ان پروازوں کے ذریعہ دہلی کو ممبئی، بنگلور، گوا، حیدرآباد ، جموں ، سری نگر ، پٹنہ اور چنڈی گڑھ سے مربوط کیاجائے گا۔ یوہ نے نئی ایر لائنز کے کرایوں کی حکمت عملی پر سوالات کو ٹال دیا اور کہا کہ اب تمام تر توجہ نئی ایر لائنز کی پروازیں عاجلانہ طور پر شروع کرنے پر ہے ۔ فُل۔ سروس ماڈل پر انہوں نے کہا کہ’’فل سروس‘‘ کے معنی پروازوں میں محض غذا کی فراہمی کے نہیں ہیں بلکہ ایک واضح حکمت عملی ہوگی جو مسافروں کے تجربہ اور توقعات پر مبنی ہوگی ۔ مذکورہ جوائنت وینچر میں ٹاٹا سنس اور سنگاپور ایرلائنز کے حصص بالترتیب 51فیصد اور49فیصد ہیں ۔ سنگاپور ایر لائنز49ملین ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ بنارہی ہے اور مابقی جملہ100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ٹاٹا سنس کررہی ہے

Tata Sons-Singapore Airlines 'Vistara' set for October launch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں