36 ازکار رفتہ قوانین کی تنسیخ کے لئے بل لوک سبھا میں پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-12

36 ازکار رفتہ قوانین کی تنسیخ کے لئے بل لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
قدیم قوانین کی کتابوں کی تنسیخ یعنی36قوانین(ایکٹس) بشمول شادیوں کے قوانین میں ترمیمات سے متعلق ایکٹ کی تنسیخ کے لئے آج ایک بل لوک سبھا میں پیش کردیا گیا ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے’تنسیخی و ترمیمی بل2014‘‘لوک سبھا میں پیش کردیا۔ اس بل کی رو سے بعض ترمیمی قوانین اور اصل قوانین کو قانون کی کتابوں سے نکال دینے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے کیونکہ یہ قدیم قوانین ازکار رفتہ ہوگئے ہیں اور ان کی افادیت باقی نہیں رہی ہے ۔2001کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ مرکزی وزارت قانون نے ایسا قدم اٹھایا ہے ۔ بل کے ذریعہ حکومت وہزل بلوورس بل( حکومت کے آگاہ کنندگان بل) کی منظوری کے دوران وزارت قانون کی مرتکبہ’’علانیہ غلطی‘‘ کی ترمیم کی بھی کوشش کی ہے۔ بل گزشتہ مئی میں ایکٹ بنا تھا ۔ اس بل کو وہزل بلوورس پروٹیکشن ایکٹ2011میں لکھا گیا تھا جب کہ اس بل کا سال2014لکھاجانا چاہئے تھا۔ جن ترمیمی قوانین کو منظور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان میں قانون عوامی نمائندگی ،میریج ایکٹ، انتخابی قوانین، طلاق قوانین ، آنند میریج ایکٹ اور قانون ثبوت و شواہد شامل ہیں۔ فارن جیور سڈکشن ایکٹ 1947اور شوگر انڈرٹیکنگ(انتظامیہ کا جائزہ لینے سے متعلق) ایکٹ کی بھی تنسیخ کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔

Govt to repeal 36 archaic laws following Modi's directive

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں