جنوبی کشمیر میں مندر کی تعمیرکے منصوبوں کے خلاف احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-01

جنوبی کشمیر میں مندر کی تعمیرکے منصوبوں کے خلاف احتجاج

سری نگر
پی ٹی آئی
جنوبی کشمیر کے آہربل علاقہ مندر کی تعمیر کے مبینہ منصوبوں کے خلاف مقامی عوام کے احتجاج کے سبب کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ کوثر ناگ علاقہ میں مندر تعمیر کرتے ہوئے اسے یاترا کا مقام بنانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ آہربل اور اطراف و اکناف کے علاقوں کے سینکڑوں افراد نے آج احتجاجی مظاہرہ منظم کیا اور ضلع پہلگام کے کوثر ناگ علاقہ کی طرف مارچ کیا ۔ پولیس نے انہیں گروتن میں روک دیا ، جس کے نتیجہ میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس علاقہ میں صورتحال ہنوز کشیدہ ہے ۔ ایک مقامہ روزنامہ نے گزشتہ ہفتہ اطلاع دی تھی کہ ریاستی ضلع انتظامیہ کوثر ناگ میں جہاں ایک جھیل واقع ہے ، سالانہ یاترا کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ یہ جھیل اور اس کے اطراف واقع گلیشیرس اس علاقہ کے کئی تالابوں کو تازہ پانی کی فراہمی کا ذریعہ ہیں۔ بہر حال سرکاری عہدیداروں اور وزیر سیاحت جی اے میر نے ان اطلاعات کی توثیق یاتردید کرنے سے گریز کیا۔

Protest in South Kashmir over reports of plan to build temple

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں