مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی نائیڈو سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-25

مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی نائیڈو سے ملاقات

حیدرآباد
یو این آئی
مرکزی وزیر فروغ انسانی وزیر سمرتی ایرانی نے چیف منسٹر آندھر اپردیش چندرابابو نائیڈو سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس دروران چیف منسٹر نے نئی ریاست میں قائم کئے جانے والے تعلیمی اداروں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے کہا کہ وہ ایک ایسا تعلیمی نظام تیار کریں جہاں صنعتوں کے لئے طلباء میں مہارت پیدا کی جاسکے اور ایسی تربیت دی جاسکے جس سے انہیں ملازمت حاصل ہو ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے پر غور کررہی ہے جس کا مقصد طلباء کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔ یہاں جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق ایرانی نے کہا کہ وہ ہال ٹکٹس کو ڈیجٹلائز کرنے اور امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کو تیقن دیا کہ مرکز آندھرا پردیش میں تعلیمی ادارے قائم کرنے میں مدد کرے گا ۔ اس ملاقات کے دوران آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم جی سرینواس راؤ اور دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

Union HRD minister Smriti Irani meets Chandrababu Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں