عامر خان کی فلم - پی کے - کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-15

عامر خان کی فلم - پی کے - کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

Aamir-Khan-PK
نئی دہلی
پی ٹی آئی
اداکار عامر خان کو آج اس وقت راحت ملی جب سپریم کورٹ نے ان کی آنے والی فلم پی کے پر پابندی لگانے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔ جس میں درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس سے بد اخلاقی کو فروغ ملے گا اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی ۔ عدالت بالا کو راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کے پوسٹر میں کوئی خرابی دکھائی نہیں دی ، جس میں عامر خان کو برہنہ بتایا گیا ہے ۔ عامر خان کو ایک ریلوے ٹریک پر برہنہ کھڑے ہیں اور ستر پوشی کے لئے صرف ایک ٹیپ ریکارڈ سامنے رکھا ہے ۔ چیف جسٹس آڑ ایم لودھا نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ اس میں غلط کیا ہے ۔ یہ فن اور تفریح کا معاملہ ہے ۔ اسے مذہبی رنگ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس آڑ ایف نریمن بھی شامل تھے ۔ درخواست گزارکی طرف سے پیش ہوتے ہوئے وکیل نفیس صدیقی نے یہ پوسٹر عدالت کو بتایا ۔ جج نے سوال کیا کہ اس پوسٹر کی وجہ سے فلمساز نے دستور کی کس دفعہ یا قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ انٹرنیٹ کے اس دور میں نوجوانوں سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رہا ہے اور اس پر پابندی کے لئے کسی حکم کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمارا سماج کافی باشعور ہے اگر آپ کو یہ پوسٹر پسند نہیں ہے تو پھر آپ فلم ہی نہ دیکھیں ۔

SC rejects plea to ban Aamir Khan's 'PK'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں