مسئلہ کشمیر ہند پاک تناؤ کا اصل مبداء پر امن یکسوئی پر زور ۔ نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-15

مسئلہ کشمیر ہند پاک تناؤ کا اصل مبداء پر امن یکسوئی پر زور ۔ نواز شریف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
مسئلہ کشمیر کو چھیڑتے ہوئے نواز شریف نے آج کہا کہ ہند۔ پاک تعلقات میں تناؤ کا یہ اصل مبداء ہے اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے نئے طریقے تلاش کرتے ہوئے اس کے پرامن حل پر زور دیا ۔ انہوں نے اسلام آباد میں یوم آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ کشمیر پر امن یکسوئی چاہتے ہیں تاکہ کشیدگی کے اس اصل ذریعہ کو ختم کرتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے نئے طریقے تلاش کرسکیں ۔ نواز شریف نے یہ ریمارکس وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے پس منظر میں کئے ہیں جس میں انہوں نے ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کی در پردہ جنگ میں پاکستان کے مسلسل ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنے خطاب میں شریف نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ پر امن تعلقات ان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے ۔ ہم ایک پرامن ملک ہیں اور ملک کے اندر امن کے لئے جدو جہدکررہے ہیں اور اپنی سرحدوں پر دیرپا امن چاہتے ہیں ۔ شریف نے افغانستان میں بھی پائیدار مستقل امن کی اپیل کی تاکہ سارا علاقہ ترقی کی بلندیوں کو چھوسکے ۔ پارلیمنٹ کے احاطہ میں منعقدہ اس تقریب میں فوج کے تینوں سرویسس کے سربراہان ،وزراء ، سفارتکار ، سینئر عہدیداران ، سرکردہ تاجرین شریک تھے ۔ شریف نے کہا کہ وہ تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور حال ہی میں ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہونے پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔

Kashmir main source of Indo-Pak tension, want peace, Shareef

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں