انٹر نیٹ اور موبائل اسوسی ایشن کی درخواست پر مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-30

انٹر نیٹ اور موبائل اسوسی ایشن کی درخواست پر مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے انٹر نیٹ خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے پیش کردہ ایک درخواست پر مرکز سے جواب طلب کیا ہے ۔ ان اداروں نے الزام لگایا کہ تیسرے فریق کی جانب سے ان کی ویب سائٹس پر پیش کئے گئے ’’قابل اعتراض‘‘ مواد کو ہٹانے حکومت کی جانب سے ان کی وضاحت سنے بغیر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔جسٹس جے چلمیشور اور جسٹس اے کے سکری پر مشتمل بنچ نے انٹر نیٹ اینڈ موبائل اسوسی ایشن آف انڈیا( آئی اے ایم اے آئی) کے سینئر وکیل کے کے وینو گوپال کے مختصر دلائل کی سماعت کے بعد مرکز کو نوٹس جاری کیا۔ اسوسی ایشن نے الزام لگایا کہ حکومت قانون اطلاعاتی ٹکنالوجی کی دفعہ79(3) (b)کے تحت اکثرو بیشتر یکطرفہ طور پر انٹر نیٹ سرویس فراہم کنندگان کو احکام صادر کردیتی ہے کہ ان کی ویب سائٹس سے دیگر افراد کی جانب سے پیش کئے گئے مبینہ قابل اعتراض مواد کو ہٹایا جائے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس طرح کا رد عمل فریق ثانی کی سماعت سے متعلق قاعدہ کی مکمل خلاف ورزی ہے کیونکہ نوٹس جاری کرنے کے بعد سروس فراہم کنندگان کو اپنی حجت پیش کرنے کاکوئی موقع نہیں دیاجاتا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ انٹر نیٹ سروس فراہم کنندگان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت کوئی منفی جواز یا کوئی اور وجہ پیش کرنے کی قانوناً پابند نہیں ہے ۔ عدالت نے آئی اے ایم اے آئی کی درخواست کو اسی طرح کی دیگر درخواستوں کے ساتھ ضم کردیا ہے ۔

Supreme Court notice to Centre on plea of Internet & Mobile Association

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں