یواین آئی
بعض ڈاکٹروں کے غیر اخلاقی اعمال کے واقعات کے سبب طبی برادری پر اس وقت نظررکھی جارہی ہے ۔ دہلی میڈیکل اسوسی ایشن کی دہلی اور ہندوستان کی عوام کی خدمات کے عظمت100سال کی تکمیل کے لئے تہنیت پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ ڈاکٹروں کی اکثریت بغیر کسی غلطی کا ارتکاب کئے فرض شناس ہے ۔چند پیشہ کی بدنامی کا باعث ہیں۔ ڈاکٹر وردھن نے کہا کہ وہ ڈی ایم اے پر زور دیتے ہیں کہ نوجوان ڈاکٹروں کیلئے ورکشاپ منعقد کریں جہاں انہیں دواؤں کے معقول نسخے تجویز کرنے کی تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ بیماری میں دوبارہ مبتلا ہونے کا انسداد کرنے مریضوں کو ہدایت کرنے ان کی حوصلہ افزاءئی کی جائے کیونکہ40فیصد مریضوں کو جسمانی ورزش نہ کرنے کے سبب بیماری لاحق ہوتی ہے ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر وردھن نے ساتھی ڈاکٹروں سے کہا کہ طبی پیشہ کی عظمت رفتہ کو بحال کریں ۔ یہی ڈاکٹر انصاری اور ان کی ٹیم کے لئے بہترین خراج ہوگا جو ڈی ایم اے کے بانی ہیں ۔ ڈاکٹر مختار احمد انصاری ، ڈاکٹر عبدالرحمن ، ڈاکٹر ایس پی شراف ، ڈاکٹر ایچ ایل کیل،ڈاکٹر جے کے سائن، ڈاکٹر بیرون دیال اور ڈاکٹر آئی ٹی مترا نے1914میں دہلی میڈیکل اسوسی ایشن کا آغاز کیا تھا ۔ ڈاکٹر انصاری ملک کے پہلے ہندوستانی سرجن تھے اور لندن کے چھرنگ کراس ہاسپٹل میں ان کے نام سے ایک وارڈ آج بھی موجود ہے۔
Rebuild medical profession's lost glory: Harsh Vardhan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں