امریکہ میں ایک بچے کی پرورش پر ڈھائی لاکھ ڈالر کے مصارف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-20

امریکہ میں ایک بچے کی پرورش پر ڈھائی لاکھ ڈالر کے مصارف

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ میں اوسط آمدنی والے جوڑے کو 2013میں پیدا ہونے والے ایک بچے کی 18سال کی عمر تک پرورش پر2,45,000امریکی ڈالر کے مصارف آئیں گے ۔ نئے جاری کردہ سرکاری اندازوں میں یہ بات بتائی گئی ۔ امریکہ کے محکمہ زراعت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ شمال مشرقی شہروں میں اعلیٰ آمدنی والے خاندانوں میں ایک بچے کی 18سال تک پرورش کے لئے455,000امریکی ڈالر کے مصارف آئیں گے جب کہ کم آمدنی والے دیہی خاندانوں میں یہ مصارف بہت کم یعنی1,45,000امریکی ڈالر ہونے کا اندازہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت مصارف میں2فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جو4,260امریکی ڈالر کے برابر ہے ۔ ان مصارف میں غذا ، رہائش، حمل و نقل ، ملبوسات ، حفظان صحت ، تعلیم کے علاوہ سل فون کے مصارف شامل ہیں ۔ سی این ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اندازے میں کالج کی تعلیم کے مصارف شامل نہیں ہیں جو بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

Raising a Child in the US Tops $245000

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں