ہند پاک معتمدین خارجہ مذاکرات منسوخی بڑا دھکا - پاکستانی میڈیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-20

ہند پاک معتمدین خارجہ مذاکرات منسوخی بڑا دھکا - پاکستانی میڈیا

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی میڈیا نے آج کہا کہ ہند۔ پاک معتمدین خارجہ سطح کے مذاکرات کی منسوخی ایک بڑا دھکا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو تقرب حلف برداری میں حیرت انگیز طور پر مدعو کرنے کے بعد پیچھے کی طرف ایک بڑا قدم ہے ۔ اخبار ڈان نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کی تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کام کرنے کی امیدوں کو اس وقت ایک بڑا دھکا لگا جب دہلی نے حریت کے ایک قائد کے ساتھ پاکستانی ہائی کمشنر کی ایک مشاورتی ملاقات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے معتمدین خارجہج کی پیر25اگست کو مقررہ ملاقات کو منسوخ کردیا۔ اخبار نے لکھا کہ معتمدین خارجہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے پاکستانی ہم منصب کی جانب سے مئی میں نئی دہلی میں اپنی ملاقات کے دوران کئے گئے فیسلہ کی متابعت میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کے لئے اجلاس کرنے والے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں