پاکستانی سپاہیوں کی 40 سرحدی چوکیوں اور 24 مواضعات پر فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

پاکستانی سپاہیوں کی 40 سرحدی چوکیوں اور 24 مواضعات پر فائرنگ

جموں
پی ٹی آئی
جنگ بندی کی خلاف ورزی کو ضلع سانبا میں توسیع دیتے ہوئے پاکستانی سپاہیوں نے آج تقریباً40سرحدی چوکیوں اور جموں اور سانبا اضلاع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب24مواضعات پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں3افراد زخمی ہوگئے ۔ بی ایس ایف کے سپ اہیوں نے اس کا بھرپور جواب دیا نتیجہ میں دونوں جانب سے فائرنگ کا جم کر تبادلہ ہوا۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاک رینجرس نے35تا40سرحدی چوکیوں اور ارنیا اور آر ایس پورہ سب سیکٹرس میں شہری علاقوں پر ہلکے اور خود کار اسلحہ سے اور مارٹر سے کل رات9:30بجے فائرنگ شروع کی ۔ ہندوستانی سرحدی محافظین نے اس نوعیت کے اسلحہ سے جم کر جواب دیا ۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح7بجے تک جاری رہا ۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کل رات سے آج صبح تک24سرحدی مواضعات کو نشانہ بناتے ہوئے رات بھر فائرنگ جاری رکھی ۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن پاکستان کی گولہ باری میں3شہری زخمی ہوگئے جن میں فلورا موضع کے2اور گھوتر کا ایک شخص شامل ہے۔ پاکستانی رینجرس نے52ایم ایم اور82ایم ایم کے مارٹر شیلس فائر کئے ۔ پاکستانی سپاہیوں کی اس کارروائی سے جموں اور سانبا اضلاع کے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ پاکستان نے اس ماہ جنگ بندی کی 23مرتبہ خلا ورزی کی ہے۔ اسی دوران بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور مملکتی وزیر برائے دفتر وزیر اعٖظم جتیندر سنگھ نے سرحدی علاقوں سے تخلیہ کرنے والے افراد سے آر ایس پورہ میں ملاقات کی ۔
راجناتھ سنگھ نے سرحدی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب لائن آف کنٹرول اور انٹر نیشنل بارڈر پر مسلسل فائرنگ کے پس منظر میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج پاکستان سے متصل سرحدی علاقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بی ایس ایف کو ہدایت دی کہ شلباری سے متاثرہ علاقہ میں شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ نارتھ بلاک میں واقع اپنے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحدکی صورتحال کا سینئر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا اور بی ایس ایف سے کہا کہ وہ سرحد پر رہنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ ڈائرکٹر جنرل آف بارڈر سیکوریٹی فورس بی کے پاٹھک نے وزیر داخلہ کو بین الاقوامی سرحد بالخصوص جموں کی علاقہ کی صورتحال کے بارے میں بریفننگ دی۔ پاٹھک منگل کو جموں و کشمیر روانہ ہورہے ہیں اور وہ اگلے مورچوں کا دورہ کریں گے جہاں پاکستانی فوج مسلسل شلباری کررہی ہے ۔

Pakistan troops fire at 40 Border Out Posts, 24 villages along International Border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں