لو جہاد جھوٹا پروپیگنڈہ - مسلم علماء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

لو جہاد جھوٹا پروپیگنڈہ - مسلم علماء

love-jihad
لکھنو
پی ٹی آئی
مسلم اسکالرس اور مذہبی رہنماؤں نے بی جے پی اور دائیں بازو کی دوسری تنظیموں کی جانب سے اٹھائے جانے والے لو جہاد کے مسئلہ کو جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام زبردستی تبدیلی مذہب کی اجازت نہیں دیتا ۔ اس مسئلہ پر بھگوا تنظیموں کے احتجاج پر شدید اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لئے ایسا کیاجارہا ہے اور محض چند واقعات کی بنیاد پر پورے فرقے پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی ۔ رکن کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ مولاناخالد رشیدفرنگی محلی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ جہاد کسی اچھے کاز کے لئے شروع کی جانے والی تحریک کو کہتے ہیں اور لو جہاد جیسی چیز غیر اسلامی اور قابل مذمت ہے ۔ لو جہاد کی اصطلاح ہندوگروپوں نے محبت کے معاملات کے ذڑیعہ غیر مسلم لڑکیوں کو دائرہ اسلام میں شامل کرنے کی کوششوں کو بیان کرنے کے لئے گڑھی ہے ۔ متھرا میں گزشتہ اتوار اواخر ہفتہ بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا ۔ خالد رشید فرنگی محلی اور دوسرے علماء و مذہبی قائدین نے زور دے کر کہا کہ اسلام کی نظر میں جبری تبدیلی مذہب ناقابل قبول ہے ۔ خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مسلمان لو ہجاد نام کی کوئی تحریک نہیں چلار ہے ہیںَ شادی کے لئے مذہب کی تبدیلی کے بعض واقعات پیش آئے ہیں لیکن اس کے لئے پورے فرقہ کو ذمہ دار ٹھہرایاجاسکتا ۔ لو جہاد غلط پروپیگنڈہ ہے ۔ ہماری نظر میں اس مہم کا مقصد صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے جس سے ملک کی فرقہ وارانہ بھارئی چارہ کمزور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ کوئی مسلم لڑکی یا لڑکے شادی کے لئے زبردستی کسی دوسرے شخص کا مذہب تبدیل کرائے اس سے شادی کے رشتے میں منفی اثر پڑتا ہے ۔ کل ہند شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان یعقوب عباس نے کہا کہ لو جہاد جیسی کوئی چیز کہیں بھی نہیں ہے ۔ انہوں ںے کہا کہ اسلام کے مطابق جبری تبدیلی مذہب غلط ہے اور اگر ایسا کیا گیا ہے تو یہ غلط ہے ۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا احمد بخاری نے کہا کہ لو جہاد کا یہ پروپیگنڈہ نیا نہیں ہے ۔ وی ایچ پی نے اس سے پہلے بھی مسلمانوں کی شبیہ کو مسخ کرنے کے لئے اس مسئلہ کو اٹھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں زبردستی یا مصلحت کے لئے مذہب کی تبدیلی حرام ہے اگر دل سے کوئی اسلام قبول کرتا ہے تب ہی وہ مسلمان بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف شادی کے لئے اسلام قبول کرنا غلط ہے ۔ مولانا احمد بخاری نے کہا کہ یہ پروپیگنڈہ نفرت پھیلانے کی ایک سازش ہے اور ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔

Muslim religious leaders dismiss 'love jihad' talk by BJP, call it false propaganda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں