پاکستان بےمقصد سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں - ممنون حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-15

پاکستان بےمقصد سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں - ممنون حسین

اسلام آباد
یو این آئی
صدر پاکستان ممنون حسین نے آج ملک کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ سنجیدہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرے کیوں کہ جنگجوؤں کے خلاف جنگ کے پیش نظر ملک کسی بے مقصد سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں۔ پاکستان میں آج68واں یوم آزادی منایا گیا۔ صدر مملکت نے یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لئے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ان کے کابینی اراکین ، فوجی سربراہان اور اعلی سرکاری اور فوجی عہدیدار موجود تھے۔ دوسری طرف اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں حکومت کی خلاف احتجاجی دھرنا دینے لاہور سے اسلام آباد پہنچ رہی ہیں ۔ بعض تجزیہ کاروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ احتجاجیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داروں کے درمیان نوبت تصادم تک پہنچی اور بات بگڑی تو فوج کی مداخلت کی راہ کا ہموار ہونا بعید از امکان نہیں۔ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دیں اور سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک کمیشن کے ذریعہ گزشتہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

Pakistan can't afford any political adventure: President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں