پی ٹی آئی
پاکستان کا سیاسی بحران آج اس وقت مزید گہرا ہوگیا جب عالم دین طاہر القادری نے وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ کے لئے48گھنٹوں کا تازہ الٹی میٹم دیا۔ جب کہ الیکشن کمیشن کے ایک سابق عہدیدار نے گزشتہ سال کے انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق احتجاجیوں کے الزام کی تائید کی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق اڈیشنل سکریٹری افضل خان کے اس دعوے سے حوصلہ پاکر کہ عام انتخابات میں دھاندلیاں ہوئی تھیں طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر قیادت احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف اپنی مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ میں قومی اسمبلی کے ارکان سے کہتا ہوں کہ وہ میری ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ایوان سے نکل جائیں ۔ اس دوران پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمران خان اور عالم دین سے جہد کار بننے والے طاہر القادری کے حامیوں کو حکم دیا کہ اندرون 24گھنٹے دستوری عمارتوں سے تخلیہ کریں تاکہ ججوں اور عہدیداروں کو نقل و حرکت متاثر نہ ہونے پائے۔ خان اور قادری کے ہزاروں حامی، ریڈزون کے علاقہ میں دھرنا منظم کئے ہوئے ہیں ۔ اس علاقہ میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی عمارتیں واقع ہیں ۔ احتجاجیوں نے تمام قسم کے ٹریفک کے لئے اہم شاہراہوں کو بند کردیا ہے ۔ چیف جسٹس نصیر الملک نے خان کی پاکستان تحریک انصاف اور قادری کی پاکستان عوامی تحریک کے حامیوں سے کہا کہ وہ ان راستوں سے دور ہٹ جائیں کیونکہ یہ راستے کل عدالت تک جانے کے لئے استعمال کیاجائے گا ۔ عدالت نے ماورائے دستور اقدامات کے ذریعہ حکومت کو ہٹانے کے لئے احتجاج کے خلاف دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ جسٹس نصیر الملک نے اس بات پر برہمی ظاہر کی کہ عدالت کی عمارت کی باڑھ کو احتجاجی اپنے کپڑے سکھانے کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ وہ میڈیا میں شائع ایک تصویر کا حوالہ دے رہے تھے جس میں عدالت کے باہر تار پر احتجاجیوں کے کپڑے لٹکتے ہوئے دکھائی دئیے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجیوں نے نہ صرف ججوں کے لئے بلکہ وکلاء اور درخواست گزاروں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔
Pak SC orders PAT, PTI to vacate Constitution Avenue
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں