یو این آئی
افغانستان کے مختلف صوبوں میں انتہا پسندوں کے صفائے کے لئے چلائی گئی فوجی مہم کے دوران میں80طالبان ہلاک اور47زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ افغان نیشنل سیکوریٹی فورسز( اے این ایس ایف) کنار، فاریب، قندھار ، وردک، لوگار اور ہلمند صوبوں میں ہفتہ سے اب تک80جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ۔انتہا پسندوں کے خلاف مہم میں47انتہا پسندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ اے این ایس ایف نے انتہا پسندوں کے پاس سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے ۔ وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ اس مہم کے دوران سیکوریٹی فورسز کا کوئی جوان ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں ۔ طالبان نے اس سلسلے میں اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ مئی سے انتہا پسندانہ واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ طالبان نے افغان سیکوریٹی فورسز اور ناٹو کے فوجیوں کے خلاف اپنے حملے تیز کردئیے ہیں۔
80 Taliban militants killed in Afghanistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں