چین میں مذہبی انتہا پسندوں کے ہاتھوں امام کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-02

چین میں مذہبی انتہا پسندوں کے ہاتھوں امام کا قتل

سنکیانگ(چین)
یو این آئی
مذہبی انتہا پسندی سے دو چار چین کے دور افتادہ مغربی خطہ سنکیانگ کی سب سے بڑی مسجد کے امام کو قتل کردیا گیا۔ سنکیانگ کے سرکاری ویب پورٹیل تیان شان کے مطابق کاشغر میں600سال پرانی مسجد میں چینی حکومت کے مقررہ کردہ امامت جمعہ طاہر کو 3مشتبہ مذہبی شدت پسندوں نے قتل کردیا ۔ ان شدت پسندوں میں سے پولیس نے دو مبینہ قاتلوں کو گولی مار کرہلاک جبکہ تیسرے کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے ۔یہ اطلاع تیان شان نے دی ہے ۔ حکام کاخیال ہے کہ چہار شنبہ کو بعد نماز فجر74سالہ امام کو، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا جب کہ ملزمین انہیں بے رحمانہ طریقہ سے قتل کرنا چاہتے تھے ۔ امام طاہر حکومت چین کی پالیسیوں کے حامی تھے اور سنکیانگ میں تشدد کے واقعات کی مذمت کیاکرتے تھے ۔ وہ سنکیانگ میں تشدد کے لئے خارجی عناصر کو ذمہ دار گردانتے تھے۔
واضح رہے کہ سنکیانگ میں اقلیتی مسلمان برادری یغور کی بڑی تعدا د رہتی ہے اور پچھلے ایک سال کے دوران اس خطہ میں پر تشدد واقعات بڑھتے ہوئے دوسرے علاقوں میں پھیل چکے ہیں۔ پورٹل پر بتایا گیا کہ ملزمین کوئی بڑا قدم اٹھا کر مذہبی شدت پسندی کے حوالہ سے اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتے تھے ۔ اس سے پہلے ریڈیو فری ایشیا نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ خون میں لت پت امام طاہر کی نعش مسجد کے باہر پڑی ملی تھی ۔

Muslim priest killed in China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں