بنگلہ دیش میں بس اور ٹرین میں تصادم - 10 ہلاک 57 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-02

بنگلہ دیش میں بس اور ٹرین میں تصادم - 10 ہلاک 57 زخمی

ڈھاکہ
یو این آئی
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آج صبح باراتیوں کو لے جارہی ایک بس کے ٹرین سے ٹکرا جانے سے کم از کم10افراد ہلاک ہوگئے جب کہ57دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ہندوستانی سرحد سے ملحق بوروبازار شہر کے قریب ریلوے لائن پر کھلے پھاٹک سے باراتیوں سے بھری ایک بس گزر رہی تھی ۔ اسی دوران سیمانتا ایکسپریس آگئی جس کی زد میں آکر بس تقریباً نصف کلو میٹر تک گھسیٹی ہوئی چلی گئی ۔ حادثہ میں10افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور57زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ نعشوں کو نکال لیا گیا اور زخمیو ں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں2افرا د کو حراست میں لیا ہے ۔

10 killed in Bangladesh train-bus collision

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں