ہندوستانی نژاد ماہر قانون امریکہ میں جج کے عہدہ پر نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-02

ہندوستانی نژاد ماہر قانون امریکہ میں جج کے عہدہ پر نامزد

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صد ر بارک اوباما نے ایک اور ہندوستانی نژاد ماہر قانون کو واشنگٹن ڈی سی کی ڈسٹرکٹ عدالت کا جج مقرر کیا۔ امیت ہری وردھن مہتا کو ڈسٹرکٹ جج نامزد کیا ۔ اوباما نے کہا کہ انہیں مسرت ہے کہ انہوں نے امیت ہری وردھن کے ساتھ دوسروں کو اہم عدالتی عہدوں پر نامزد کیا ۔ اوباما نے اعتماد ظاہر کیاکہ یہ افراد امریکی عوام کی بجا طور پر خدمت انجام دیں گے اور انصاف کے تقاضوں کی تکمیل کریں گے ۔ امیت ہری وردھن بہترین قانونی مہارت رکھتے ہیں ۔ ان کی ہمہ جہتی شخصیت کا امریکی عدالت میں خیر مقدم کیا جائے گا ۔ ہری وردھن اس وقت قانونی فرم دکر مین اسپاڈر سے وابستہ دیوانی اور فوجداری مقدمات میں پیروی کی۔ وہ قانونی کمپنی میں2007میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے1997میں جیورس ڈاکٹر کی سند حاصل کی۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے 1993میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ اگر سنیٹ ان کے نام کی توثیق کردے تو ہری وردھن پہلے ہندوستانی ہوں گے جس نے واشنگٹن ڈی میں ڈسٹرکٹ جج کے عہدہ پر خدمات انجام دیں گے ۔

Obama nominates Indian-American Amit Mehta as district court judge

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں