کجریوال صرف چار فیصد لوگوں کی نظر میں ایماندار سیاستداں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-24

کجریوال صرف چار فیصد لوگوں کی نظر میں ایماندار سیاستداں

نئی دہلی
ایس این بی
بدعنوانی کے خلاف شروع کی گئی تحریک سے سیاست کے افق پر چمکنے والے اروند کجریوال کو اب محض چار فیصد لو گ ہی ایماندار مانتے ہیں، جب کہ صرف10فیصد لوگ ہی ایسے ہیں جو نریندر مودی کی سرکار کی اب تک کے کام کاج سے مطمئن ہیں، یہ بات انڈیا ٹوڈے گروپ اور ہنسار یسرچ کی جانب سے کئے گئے سروے میں سامنے آئی ہے ۔ یہ سروے3سے14اگست کے درمیان108لوک سبھا حلقوں میں کیا گیا ۔ جس میں29ریاستوں کے12430افراد سے بات کی گئی ۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے نریندر مودی کے اقتدار کے100دن مکمل ہونے والے ہیں، لیکن تقریباً90فیصد لوگ مودی کے کام کو بہت اچھا نہیں مانتے اور صرف10فیصد لوگ ہی ایسے ہیں جن کی نظر میں مودی سرکار کا اب تک کام کاج بہت اچھا ہے ۔ سروے میں سیاسی لیڈروں کی ایمانداری کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال پر36فیصدلوگوں نے مودی کا نام لیا جب کہ ملک بھر میں بد عنوانیوں کے خلا ف تحریک چلانے والے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کو صرف4فیصد لوگوں نے ہی ایماندار بتایا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو 5فیصد اور راہل گاندھی کو 4فیصد لوگوں نے ایماندار بتایا ۔ 78فیصد لوگوں نے مودی کی کابینہ کی تعریف کی ، تاہم48فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے وزراء کو غیر متعلقہ بنا دیا ہے ۔ سروے میں47فیصد لوگوں نے اس بات کو مانا کہ مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہوں گے ۔ جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ مودی کے راج میں وہ خود محفوظ محسوس کرتے ہیں تو 76فیصد لوگوں نے ہاں میں جب کہ19فیصد لوگوں نے نہ میں جواب دیا ۔ مودی حکومت کو پہلے کس ایشو پر کام کرنا چاہئے ۔ اس سوال کے جواب میں18فیصد نے مہنگائی ،22فیصد نے بدعنوانی ،9فیصد نے خواتین کے تحفظ ،اور23فیصد نے غربت کو ترجیح دی۔ مودی کو46فیصد نے ترقی کرنے والا،24فیصد سے بہترین حکومت چلانے والا ،9فیصد نے ہندو قوم پرست اور4فیصد نے فرقہ پرست قرار دیا ۔ 47فیصد کا خیال ہے کہ مودی اپنی سوچ سے چلیں گے جب کہ12فیصد لوگوں نے کہا کہ مودی پر آر ایس ایس کا کنٹرول رہے گا ۔ 31فیصد کا خیال ہے کہ وہ درمیانی راستہ اختیار کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں