کے سی آر کی آج سنگاپور روانگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-19

کے سی آر کی آج سنگاپور روانگی

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کل سنگا پور روانہ ہوں گے جہاں وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے طلبائے قدیم کی جانب سے منعقد کےئے جارہے ایک سمینار سے خطاب کریں گے ۔ کے چندر شیکھر راؤ سنگاپور کے چار روزہ دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔ وہ سمینار میں’’مارکٹنگ تلنگانہ انٹر نیشنلی‘‘ کی موضوع پر خطاب کریں گے ۔ سمینار میں سنگاپور کے وزیر اعظم بھی شرکت کررہے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ حکومت تلنگانہ نے چندر شیکھر راؤ کے دورہ کے سلسلہ میں سنگا پور میں ایک صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں تاکہ کے چندر شیکھر راؤ کا دورہ کامیاب رہے ۔وہ اپنے دورہ میں صنعت کاروں ، ممتاز تلگو شہریوں ، آئی ٹی شعبہ کے نمائندوں اور مینو فیکچرنگ شعبہ کے سرمایہ کاروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد کے چند ر شیکھر راؤ کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے ۔ کے سی آر کے ہمراہ ان کے رفقاء بھی دورہ پر روانہ ہوں گے اور سافٹ ویر و ہارڈ ویر شعبہ کے علاوہ مینو فیکچرنگ شعبہ میں حیدرآاد ورنگل ، نظام آباد اور کریم نگر میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کریں گے ۔ کے چندر شیکھر راؤ صنعت کاروں کو قبل ازیں یہ تیقن دے چکے ہیں کہ سرمایہ کاری پر نہ صرف زمین بلکہ بجلی اور پانی بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان کی حکومت پرکشش ٹیکس مراعات دے گی اور ایک مکانزم کے تحت مختلف منظوریوں کی جلد سے جلد تکمیل کی جائے گی تاکہ تلنگانہ میں سرمایہ کاروں کو اپنے پراجکٹس کے قیام میں سہولت ہوسکے اور انہیں جلد ان کا بدل مل سکے ۔ ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے ہمراہ وزیر فینانس ای راجندر بھی سنگار پور کا دورہ کریں گے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے سمینار کے بعد کے سی آر امکان ہے کہ سنگا پور کے وزیر اعظم لی سین لونگ اور اس ملک کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور حکومت سنگا پور کی صنعتی پالیسی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کے چندر شیکھر راؤ چاہتے ہیں کہ تلنگانہ صنعتی پالیسی بھی اتنی جامع اور سہولت بخش ہو کہ وہ سرمایہ کاروں و صنعت کاروں کے لئے پرکشش بن جائے تاکہ وہ تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کے لئے فوری آگے آئیں ۔ کے چندر شیکھر راؤ 24اگست کو حیدرآباد واپس ہوجائیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں