ہند پاک بات چیت- مرکز پر زور- جموں کشمیر قانون ساز کونسل میں قرارداد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

ہند پاک بات چیت- مرکز پر زور- جموں کشمیر قانون ساز کونسل میں قرارداد منظور

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر قانون ساز کونسل میں آج متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں ریاسی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ بر صغیر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے ہند۔ پاک مذاکرات کے احیاء کے لئے مرکز پر زور دے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ ہند۔ پاک مذاکرات کے احیاء کے لئے ریاستی حکومت کو مرکز سے اپیل کرنی چاہئے تاکہ سارے برصغیر اور بالخصوص جموں و کشمیر میں امن و استحکام بحال کیاجاسکے ۔ قانون ساز کونسل کے صدر نشین امریت ملہوترہ نے یہ قرار دا د پیش کی جس کی نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی کے ارکان نے تائید کی۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیاکہ خط قبضہ اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر فائرنگ کی روک تھام اور متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے موثر اقدامات کرنے ریاستی حکومت کو مرکز پر زور دینا چاہائے ۔ نینشل پیلنتھرس پارٹی کے واحد رکن سید رفیق شاہ کی جانب سے پیش کی گئی ایک ترمیم کو خارج کردیا گیا اور انہوں نے قرار داد پر مباحث کی اجازت نہ دینے پر ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ قرار داد میں کہ اگیا کہ ایوان متفقہ طور پر یہ تجویز پیش کرتا ہے کہ ریاستی حکومت کو مرکزی حکومت سے اپیل کرنی چاہئے کہ وہ خطہ قبضہ اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں جان و مال کا بھاری نقصان ہوا ہے ۔ حکمراں نیشنل کانفرنس اور اپوزیشن پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے دیگر دو ترامیم کے بارے میں کہا کہ ان کی وجہ سے قرار داد کا مقصد متاثر ہوتا ہے ۔ جس کے بعد ان ترمیمات کو واپس لے لیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے رکن’خالد نجیب سہروردی نے قرار داد کی تائید میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر ایک فٹبال ہے ۔ کبھی ہندوستان اس کے ساتھ کھیلتا ہے تو کبھی پاکستان۔ دونوں ملکوں کے درمیان میچ فکسنگ ہوگئی ہے اور یہ فائرنگ اور بات چیت کی مسنوخی اس کا ایک حصہ ہے ۔ آج پاکستان ، ہندوستان کی مدد کررہا ہے اور کل ہندوستان، اس کا جواب دے گا۔
پی ڈی پی کے نعیم اختر نے الزام عائد کیا کہ بات چیف، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان وجہ تنازعہ بن گئی ہے جو اپنے انتخابی مفادات کے لئے اس مسئلہ کا استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کا ماننا ہے کہ کشمیریوں کو امن کا بنیادی فریق تصور کرنا چاہئے ۔ ہم جنگ کے لئے تیار نہیں ہیں۔ کانگریس کے بی آر کنڈل نے کہا کہ اس خطہ میں امن و امان کے لئے پاکستان کے جمہوری اداروں کی تائید کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کا پیام ہے کہ پاکستانی فوج کی نہیں بلکہ جمہوری اداروں اور عوام کی تائید کی جانی چاہئے ۔ صدر نشین نے قرار داد پر ووٹنگ کرائی اور اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ ایوان نے یہ بھی سفارش کی کہ ریاستی حکومت کو خطہ قبضہ اور بین الاقوامی سرحد فائرنگ کے متاثرین کی باز آبادکاری اور راحت کے لئے فوری اقدامات کرنا چاہئے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس بات کی سفارش کرتا ہے کہ اس ضمن میں عوام کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

Jammu & Kashmir lawmakers pass resolution urging India, Pakistan to resume talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں