ہندوستان ویٹنام سے مزید حرکیاتی تعلقات کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-25

ہندوستان ویٹنام سے مزید حرکیاتی تعلقات کا خواہاں

ہنوئی(ویٹنام)
پی ٹی آئی
ہندوستان ویٹنام سے اہمیت کے ساتھ مزید حرکیاتی تعلقات چاہتا ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج ملک کے سرکردہ قائدین کے ساتھ بات چیت کے لئے آج یہاں پہنچیں ۔ اپنے قیام کے دوران سشما سوراج ، دفاع ، زراعت ادویات سازی اور ٹکسٹائلز کے شعبہ میں تعاون پر بات چیت کریں گی۔ سشما سوراج کے دورہ سے چند دن قبل ویٹنام نے ہندوستان کو جنوبی چین کے سمندر میں دو آئیل بلاکس کی لیز کی معاملت کو مزید ایک سال کے لئے تجدید کردی ہے ۔ ویٹنام کے اس اقدام سے چین ناراض ہوسکتا ہے ۔ یہ دورہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے آئندہ ماہ دورہ ویٹنام سے قبل کیاجارہا ہے ۔ سشما سوراج علاقہ میں ہندستانی مشنوں کے سربراہوں کے اجلاس کی قیادت کرنے کے علاوہ آسیان۔ انڈیا نیٹ ورک آف تھینک ٹینک کے تیسرے گول میزاجلاس کا بھی افتتاح کریں گے ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان سید اکبر اکدین نے کہا کہ ہندوستان اور ویٹنام کے درمیان سیاسی سطح پر خوشگوار تعلقات ہیں ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیر خارجہ کے دورہ ویٹنام سے آنے والے سالوں میں ہندوستان اور ویٹنام کے درمیان اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے دوروں کی راہ ہموار ہوگی ۔ ہندوستان اور ویٹنام کے درمیان اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے تبادلوں کی روایت ہے ۔ گزشتہ مرتبہ ماہ نومبر میں سکریٹری جنرل آف ویٹنام کمیونسٹ پارٹی نویون فے تھران کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا ۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور باہمی تجارت8بلین امریکی ڈالر کی ہوئی ہے جس میں سے ہندوستان کی طرف سے5.4بلین امریکی ڈالر کے برآمدات شامل ہیں ۔، اکبر الدین نے کہا کہ ہندوستان موجودہ صورت حال میں ٹکسٹائلز، فارما سیوٹیکل اور زراعت کے شعبوں کے بشمول تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔ اس سوال پر کہ دفاع کے شعبہ میں تعاون کے مسئلہ پر جس کے بارے میں ویٹنام سنجیدہ ہے ، بات چیت کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ڈپلومیسی کی دنیا میں بعض چیزوں کو کچھ کہے بغیر چھوڑ دینا بہتر ہوتا ہے اور دفاعی شعبہ میں تعاون ان میں سے ایک ہے، جنوب مشرقی ایشیائی ملک نے حال ہی میں جنوبی چین کے سمندر میں چین کے ساتھ متنازعہ علاقائی ساحل پر دو آئیل بلاکس کو جسے ہندستان کو لیز پر دیا گیا تھا ، اس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے ۔ سشما سوراج ویٹنام کے اپنے ہم منصب اور دیگر اعلیٰ قائدین سے ملاقات کریں گے۔

India eeking a more dynamic relationship with strategically-important Vietnam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں