چین میں 8 ایغوری مسلمانوں کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-25

چین میں 8 ایغوری مسلمانوں کو سزائے موت

بیجنگ
ژنہوا
چین میں شورش زدہ شمال مغربی خطے سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے8افراد کو دہشت گرد حملوں کے جرم میں سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کرلیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق ان میں وہ3افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سال بیجنگ کے تیانمین اسکوائر پو خود کش بم حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اتوارکو بتایا کہ یہ افراد بم بنانے، حکومتی عہدیداروں کوقتل کرنے اور دہشت گرد تنظیمیں بنانے میں ملوث تھے ۔ یہ تمام افراد ایغور نسل کے مسلمان تھے جسے حکام سنکیانگ میں بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں ۔ موت کی ان سزاؤں پر حالیہ دنوں میں عمل درآمد کیا گیا ۔ چین کی پولیس نے حالیہ ہفتوں میں سنکیانگ سے سینکڑوں افرا د کو گرفتار کیا جن میں سے بیشتر کو لمبی قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ وہ بیرونی امداد سے کارروائیں کرنے والے ان گروپوں کے خلاف لڑ ہی ہے جو سنکیانگ میں ایک الگ خود مختار ریاست قائم کرنے چاہتے ہیں۔ بہت سے مبصرین کا خیال ہے کہ بیجنگ اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کے لئے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ۔ ایغور نسل کے مسلمانون کا کہنا ہے کہ چین کی حکومت ان کا استحصال کررہی ہے ۔ اور انہیں یہاں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ بیجنگ ان الزامات کو مسترد کرتا ہے ۔

China Executes Eight Uighur Muslims For Terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں