عراق کی صورتحال پر ہندوستان کی نظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-14

عراق کی صورتحال پر ہندوستان کی نظر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ امریکی فضائیہ کے اسلامی مملکت فی العراق و شام کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں، حکومت نے آج کہا ہے کہ وہ جنگ زدہ ملک کی سیاسی و سیکوریٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ اطلاعات کے بموجب39ہندوستانی شہری جن کا موصل شہر میں اغوا کرلیا گیا تھا اب بھی تحویل میں ہیں۔ عراق کی صورتحال پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس مرحلہ پر ہم صورتحال پر نظر اور تجزیے کے عمل، ہمارے مفادات اور ہندوستانی شہریوں پر اس کے اثرات کے جائزے کے مرحلہ میں ہیں ۔ ہندوستانیوں کی سلامتی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ جنگ کی صورتحال میں سلامتی کے بارے میں کچھ یقینی نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ربط میں ہے جو لڑائی سے متاثرہ علاقہ میں تحویل میں ہیں ۔ اس دوران ماہی گیروں کے مسئلہ پر ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکومت سری لنکا کے ساتھ اس مسئلہ کے دیر پا حل کے لئے کوشاں ہے ۔ اس دوران وزارت دفاع نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ مغربی ایشیا میں مسلسل غیر یقینی کا خطہ میں ہندوستان کے مفادات پر اثر پڑے گا۔

India concern over Iraq situation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں