پی ٹی آئی
ملک میں تقریباً4.69کروڑ موبائل صارفین کے پتوں کی توثیق نہیں کی جاسکی ہے اور یہ صورتحال دہشت گردوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ۔ راجیہ سبھا میں ایک رکن نے یہ بات بتائی ۔ سماج وادی پارٹی کے نریش اگر وال نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق4.69کروڑ موبائیل فورن صارفین کے پاس سم کارڈ ہیں جن کے پتوں کی توثیق نہیں کی جاسکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں دہشت گردوں اور مجرموں نے موبائل فونس استعمال کئے ہیں۔ اب یہ خبر آئی ہے کہ ہندوستان میں پاکستانی سم کارڈ بھی دستیاب ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ سم کارڈ جاری کرنے والی موبائل کمپنیوں کا فرض ہے کہ وہ کارڈ جاری کرنے سے قبل صارفین کے پتوں کی توثیق کریں، سماج وادی پارٹی رکن نے کہا کہ تمام سات ٹیلی کام کمپنیوں نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹرائی نے ان پر4200کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں لیکن ان کمپنیوں نے یہ رقم ادا کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ اگر وال نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ دیگر معاملوں میں رقم کی وصولی کے لئے کارروائی کی جاتی ہے لیکن حکومت نے اس معاملہ میں موبائیل کمپنیوں سے جرمانوں کی وصولی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک ہے ۔ 4.69کروڑ موبائیل سم کارڈ پتہ کے ثبوت کے بغیر جاری کئے گئے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی توثیق کی جائے ۔
Identities of 4.59 crore mobile users still unverified: CAG
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں