دیوار چین مناسب نگہداشت اور توجہ سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-17

دیوار چین مناسب نگہداشت اور توجہ سے محروم

بیجنگ
پی ٹی آئی
دنیا کے 7عجائبات میں شامل دیوار چین کی نگہداشت میں کوتاہیاں ہورہی ہیں۔ ایک چینی ماہر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ صنعتی ترقیات اور انسانی سرگرمیوں کو صورتحال میں ابتری کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔ چائنا گریٹ وال کے سکریٹری جنرل ووگنوکیانگ نے ایک سمینار کو بتایا کہ منگ دور حکومت(1368-1644) کے دوران تعمیر دیوار کا تقریباً75فیصد حصہ مناسب نگہداشت سے محروم ہے اور اس کی مرمت ضروری ہے ۔ دیوار کا10فیصد سے بھی کم حصہ صحیح حالت میں ہے، سوسائٹی کا قیام1987کے دوران عمل میں آیا تھا۔ جسے دیوار سے متعلق تحقیق، تحفظ اور برقراری کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے دو کے حوالہ سے مزید بتایا کہ انسان اور فطرت دونوں ہی دیوار کے لئے خطرات کا سبب بن رہے ہیں، یہاں یہ تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ دیوار چین کی تعمیر تیسری صدی قبل مسیح سے17ویں صدی عیسوی تک جاری رہی تھی اور اس کی تعمیر کا مقصد فوجی دفاع تھا ۔ یونیسکو نے1987میں اسے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں