ایبولا کی وبا پر قابو پانے میں 6 ماہ لگیں گے - طبی ادارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-17

ایبولا کی وبا پر قابو پانے میں 6 ماہ لگیں گے - طبی ادارہ

جنیوا
رائٹر
طبی خیراتی ادارہ میڈیسن سائز فرنٹیئرز نے کہا کہ مغربی افریقہ میں ایبولا کی وباء پر قابو پانے میں کم از کم چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے ۔ جنیوا میں ادارہ کی سربراہ جوان لیو نے کہا ہے کہ وہاں حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں اور ان سے نمٹنا آسان نہیں ۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ ایبولا کے پھیلاؤ کے بارے میں لگائے جانے والے اندازے درست نہیں تھے اور اس سے نمٹنے کے لئے غیر معمولی اقدامات درکار ہیں ۔ ایبولا کا وائرس فروری میں گنی سے پھیلنا شرو ع ہوا تھا اور اب تک وہ لائبیریا ، سیرالیون اور نائیجریا تک پھیل چکا ہے ۔ جمعہ تک اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد1145ہودچکی ہے اور اب تک اس کے 2127مریض سامنے آچکے ہیں ۔ جوان لیو نے کہا کہ اگرچہ گنی ابتدائی طور پر ایبولا کا مرکز تھا مگر اب وہاں اس کے پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے اور اب توجہ دیگر ممالک خصوصاً لائبیریا پر مرکوز ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں