تسلیمہ نسرین کو ایک سال کا ویزا دینے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-01

تسلیمہ نسرین کو ایک سال کا ویزا دینے سے انکار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین کو ایک سال کا ویزا دینے سے حکومت نے انکار کردیا ہے ، اور اسے اس کے بجائے دو مہینہ ہندوستان میں رہنے کی اجازت دی ہے ۔ وہ1994ء کے بعد سے جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہے ۔ اکاون سالہ گستاخ مصنفہ نے ریسڈنٹ پرمٹ کے لئے درخواست داخل کی تھی اور وزارت داخلہ نے اسی طرح کا ویزا جاری کیا لیکن یہ صرف دو مہینہ کے لئے ہوگا اس کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔ حکومت نے تسلیمہ نسرین کے ویزا کی درخواست کی توثیق کا عمل بھی شروع کیا ہے اور طویل المیعاد ویزا کے بارے میں فیصلہ تک دو مہینے کا ویزا جاری کیاگیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ توثیق و تنقیح کاعمل مکمل ہونے کے بعد ہم مناسب فیصلہ کریں گے ۔ دو مہینہ کا ویزا جاری کرنے کے ہندوستان کے فیصلہ سے مایو س تسلیمہ نسرین نے جس نے اپنے مخالف اسلام خیالات پر دھمکیوں کے پس منظر میں 1994ء میں بنگلہ دیش کو چھوڑ دیا تھا کہا کہ یہ اس فیصلہ کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتی تھی۔ اس نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہندوستان کی حکومت نے میرے ریسڈنٹ پر مٹ کو منسوخ کردیا ہے جو مجھے2004ء میں مل رہا تھا ۔ مجھے دو مہینے کے لئے ایک عارضی ٹورسٹ ویزا جاری کیا گیا ہے اس کا میں تصور نہیں کرسکتی ۔ تسلیمہ نسرین اب سویڈن کی شہری ہے۔ اسے 2004ء کے بعد سے مسلسل ہندوستانی ویز ا مل رہا ہے ۔وہ1994ء سے در بدر بھٹک رہی ہے اور امریکہ، یورپ اور پچھلے دو دہوں کے دوران امریکہ ، یوروپ اور ہندوستان میں رہی ہے تاہم کئی مرتبہ اس نے مستقل طورپر ہندوستان بالخصوص کلکتہ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی۔ گستاخ مصنفہ کو2007ء میں اس وقت کولکتہ چھوڑنا پڑا تھا جب مسلمانوں نے اس کے خلاف پر تشدد مظاہرہ کیا تھا۔ تسلیمہ نسرین کی ملک میں موجودگی کا مسئلہ قومی سطح پر اس وقت نمایاں ہوا تھا جب حیدرآباد کے پریس کلب میں مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے ایک کتاب کی رسم اجراء تقریب میں اس کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا۔

Government refuses one-year resident visa to writer Taslima

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں