عمران خان پر شادی کے لئے خاندان کا زبردست دباؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-05

عمران خان پر شادی کے لئے خاندان کا زبردست دباؤ

اسلام آباد
یو این آئی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شادی کے لئے اپنے خاندان والوں کی طرف سے ان دنوں سخت دباؤ میں ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ خاص طور پر ان کی بہنیں سخت دباؤ ڈال رہی ہیں۔ عمراں کان کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے پاکستانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ان کی بہنوں نے اس سلسلہ میں خاندان کی ہی ایک لڑکی کا انتخاب بھی کرلیا ہے ۔ اب صرف عمران خان کی طرف سے ہاں کا انتظار ہے۔ کہا جارہا ہے کہ عمران خان جیسے ہی بہنوں کی پسند سے اتفاق کیا چٹ منگنی پٹ بیاہ کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی اور وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ شادی کے حوالے سے سیاسی مخالفین اکثر عمران خان پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ ان کی بہیں اور فیملی کے باقی لوگ اس سے شدید نالاں ہیں اور وہ ان پر شادی کے لئے شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔ قبل ازیں عمران خان نے1995میں جمائمہ خان سے شادی کی تھی۔ یہ رشتہ9سال ہی برقرار رہ سکا۔ 2004میں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی تو اختیار کرلی لیکن دونوں ہی بیٹوں مربوط رہے ۔ سردست دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم لندن میں اپنی والدہ کے ساتھ ہیں۔

Family puts pressure on Imran Khan to remarry soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں