پاکستانی وفد کا دورہ ہندوستان - تجارتی امور پر بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-05

پاکستانی وفد کا دورہ ہندوستان - تجارتی امور پر بات چیت

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی وفد ہندوستان کا دورہ کرے گا تاکہ تجارتی امور پر بات چیت کی جائے ۔ ہندپاک مشترکہ فورم(آئی پی جے ایف) کا چوتھا اجلاس7تا8اگست یہاں منعقد ہورہی ہے جس میں شرکت کے لئے ایک25رکنی پاکستانی وفد بدھ کو ہندوستان پہنچے گا ۔ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے تعلق سے وفد بات چیت میں حصہ لے گا ۔ معاون صدر نشین آئی پی جے ایف پاکستانی سید یاور علی شاہ وفد کی قیادت کریں گے ۔ ڈان نے اپنی آن لائن رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔ معادن صدر نشین آئی پی جے ایف ہندوستانی سنیل کانت منجل اور وزارت تجارت و صنعت ، خارجی امور کے عہدیدار اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ فورم میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے طریقہ کار پر غور کیاجائے گا جس میں نان ٹیرف رکاوٹوں کی برخواستگی کے علاوہ ویزے مسائل ودیگر شامل ہیں ۔ آئی پی جے ایف کا ہندوستان اور پاکستان نے2013میں قیام عمل میں لایا ۔ جس کا مقصد خانگی و عوامی شعبوں کی جانب سے تجارت میں پیشرفت کے لئے اقدامات عمل میں لانا ہے ۔ گزشتہ ساتل جون میں فورم کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں، دوسرا اکتوبر میں نئی دہلی میں اور تیسر افروری میں لاہور میں منعقد ہوا تھا۔

Pakistani Delegation to Arrive in India to Discuss Trade

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں