پی ٹی آئی
کراچی کی متوطن صحافی و مصنفہ ریما عباسی پاکستان کے 1500سال سے زیادہ قدیم مندروں پر دستاویز تیار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان کی تحریر اور فوٹو گرافر مدیہہ اعجاز کی تصاویر پر مشتمل کتاب’’پاکستان کے قدیم تاریخی مندر: ضمیر کی آواز‘‘ کی حال ہی میں یہاں اجرائی عمل میں آئی۔ کتاب میں’’ہنگلجُ ،کٹاس راج، کا لکاغار مندر، پنچ مکھی ہنومان مندر‘‘ اور شیوالا مندر جیسے کئی مذہبی مقامات وہاں کی روایتوں اور دیگر تفصیلات اور تصاویر کے علاوہ مقامی آبادیں کے تہواروں سے متعلق معلومات درج کئے گئے ہیں ۔ کتاب تحریر کرنے ایک سال مصائب سے پر سفر کا فیصلہ کرنے سے متعلق ریما عباسی نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران ان کی تحریروں میں سیکولر ازم رواداری اور کثرت میں وحدت کے اقدار پر توجہ مرکوز رہی ہیں۔ بنیادی طور پر یہ کتاب اس سفر کا نکتہ عروج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی تصنیف کے لئے انہوں نے بلو چستان، سندھ اور پشاور کے بشمول سارے ملک کا سفر کیا ہے ۔
Pak scribe pens book about ancient temples in Pakistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں