بریلی میں صورتحال معمول پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-02

بریلی میں صورتحال معمول پر

بریلی
یو این آئی
بریلی کے قدیم شہر میں کل رات ایک ہجوم کی جانب سے سنگباری اور آتشزنی کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی تھی تاہم صورتحال اب معمول پر آچکی ہے ۔ پولیس نے شہر کے میرا کی پائیتھ علاقہ میں چہار شنبہ کی رات تشدد کے سلسلہ میں تقریباً450افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تشدد زدہ علاقوں میں آج مسلسل دوسرے دن آئی ٹی بی پی اور ریاپیڈ ایکشن فورس کے جوانوں نے مارچ کیا اور یہاں مکمل خاموشی دیکھی گئی ۔ دکانات بند رہیں ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جے رویندر گوڑ نے بتایا کہ شہر کے حساس علاقوں میں چوکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ہم غیر سماجی عناصر کو تلاش کررہے ہیں۔ میرا کی پائیتھ علاقہ کی تقریباً12دکانات اور عوام پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظر رکھی جارہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں