پریس نوٹ
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیادت میں ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد آسٹریلیا کے5روزہ دورہ پر ہے ۔ وفد کے یہ دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور سمجھوتوں کو فروغ دینا ہے ۔ وفد میں ویویک گپتا، پروفیسر راجیو گوڑا ، شرت ترپاٹھی ، محمد فیصل اور رمیش چندرن شامل ہیں ۔ ’’ہندوستان کے نوجوان ارکان پارلیمنٹ کا دورہ آسٹریلیا‘‘ پروگرام کے تحت ارکان قانون ساز ، ملبورن ، کنبرا ، برسبین ، سڈنی اور گولڈ کوسٹ کا دورہ کری ں گے اور آسٹریلیائی قائدین ، عہدیداروں ، مختلف شعبوں کے ماہرین بشمول ماہرین تعلیم سے ملاقات کریں گے ۔ آسٹریلیا انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ایک نجی راؤنڈ ٹیبل مباحث میں وفد حصہ لے گا جس میں ادارہ کے ڈائرکٹر امیتابھ مٹو اور2نامور پروفیسرس الان فلس اور راس گرناٹ او بھی حصہ لیں گے ۔ ارکان پارلیمان کا یہ وفد باہمی تعلقات کو بڑھاوا دینے کے امکانات اور آسٹریلیا کی خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال کرے گا۔ دونوں ممالک کے ارکان قانون ساز کے درمیان رابطوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ توقع ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ارکان وکٹوریہ کے پولیس کمشنر سے ملاقات کریں گے تا کہ نظم و نسق اور ہمہ ثقافتی تہذیب کو سمجھاجاسکے ۔ ہندوستان کو یورانیم کی برآمد کے سلسلہ میں یہ وفد برسبین میں ماہرین سے ملاقات کرے گا۔
Delegation of six Indian MPs visits Australia
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں